aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaid"
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیںموت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہقسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں
جو نقاب رخ اٹھا دی تو یہ قید بھی لگا دیاٹھے ہر نگاہ لیکن کوئی بام تک نہ پہنچے
رہا کرتے ہیں قید ہوش میں اے وائے ناکامیوہ دشت خود فراموشی کے چکر یاد آتے ہیں
عشق کی قید میں اب تک تو امیدوں پہ جئےمٹ گئی آس تو زنجیر پہ رونا آیا
قید میں یعقوب نے لی گو نہ یوسف کی خبرلیکن آنکھیں روزن دیوار زنداں ہو گئیں
گر کیا ناصح نے ہم کو قید اچھا یوں سہییہ جنون عشق کے انداز چھٹ جاویں گے کیا
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیںکتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
چاند ستارے قید ہیں سارے وقت کے بندی خانے میںلیکن میں آزاد ہوں ساقی چھوٹے سے پیمانے میں
عجب یہ زندگی کی قید ہے دنیا کا ہر انساںرہائی مانگتا ہے اور رہا ہونے سے ڈرتا ہے
قید میں ہے ترے وحشی کو وہی زلف کی یادہاں کچھ اک رنج گراں باری زنجیر بھی تھا
مجھے گلاس کے اندر ہی قید رکھ ورنہمیں سارے شہر کا پانی شراب کر دوں گا
پرندے قید ہیں تم چہچہاہٹ چاہتے ہوتمہیں تو اچھا خاصا نفسیاتی مسئلہ ہے
تو ابھی رہ گزر میں ہے قید مقام سے گزرمصر و حجاز سے گزر پارس و شام سے گزر
قید یوسف کو زلیخا نے کیا کچھ نہ کیادل یوسف کے لیے شرط تھا زنداں ہونا
شہر کے حاکم کا یہ فرمان ہےقید میں کہلائیں گے آزاد سب
قید میں گزرے گی جو عمر بڑے کام کی تھیپر میں کیا کرتی کہ زنجیر ترے نام کی تھی
اگر یہی تری دنیا کا حال ہے مالکتو میری قید بھلی ہے مجھے رہائی نہ دے
میں اپنی مٹھیوں میں قید کر لیتا زمینوں کومگر میرے قبیلے کو بکھر جانے کی جلدی تھی
ہر چند ہے دل شیدا حریت کامل کامنظور دعا لیکن ہے قید محبت بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books