aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tazkira"
تمام بزم جسے سن کے رہ گئی مشتاقکہو وہ تذکرۂ ناتمام کس کا تھا
کیا مرا تذکرہ جو ساقی نے بادہ خواروں کی انجمن میںتو پیر مے خانہ سن کے کہنے لگا کہ منہ پھٹ ہے خار ہوگا
آج لب گہر فشاں آپ نے وا نہیں کیاتذکرۂ خجستۂ آب و ہوا نہیں کیا
ان کی آنکھوں کا تذکرہ کر کےمیری آنکھوں کو نم کیا گیا ہے
دوئی کا تذکرہ توحید میں پایا نہیں جاتاجہاں میری رسائی ہے مرا سایا نہیں جاتا
یہ ترک تعلق کا کیا تذکرہ ہے تمہارے سوا کوئی اپنا نہیں ہےاگر تم کہو تو میں خود کو بھلا دوں تمہیں بھول جانے کی طاقت نہیں ہے
گرمئی رشک سے ہر انجمن گل بدناںتذکرہ چھیڑے تری پیرہن آرائی کا
بے وفائی کھیل کا حصہ ہے جانے دے اسےتذکرہ اس سے نہ کر شرمندگی بڑھ جائے گی
یوسف کنعاں کا ہو کچھ تذکرہمصر کے بازار کی باتیں کریں
ابھی تھوڑے دن کا ہے تذکرہ کہ رقیب کہتے تھے برملامرے آگے تم کو برا بھلا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
ہے مریضوں میں تذکرہ میراآزمائی ہوئی دوا کی طرح
ہے مجھ کو تجھ سے تذکرۂ غیر کا گلہہر چند بر سبیل شکایت ہی کیوں نہ ہو
تذکرہ دہلی مرحوم کا اے دوست نہ چھیڑنہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہرگز
پھولوں کی تنگ دامنی کا تذکرہ نہ کرخوشبو کی طرح موج صبا میں بکھر کے دیکھ
تری جفا کا فلک سے نہ تذکرہ چھیڑاہنر کی بات کسی کم ہنر سے کیا کرتے
اب تذکرۂ خندۂ گل بار ہے جی پرجاں وقف غم گریہ شبنم ہے مری جاں
گھٹا چھاتی بہار آتی تمہارا تذکرہ ہوتاپھر اس کے بعد گل کھلتے کہ زخم دل ہرا ہوتا
تذکرہ وصل کا نہیں خالیوہ بھی کچھ لطف پائے بیٹھے ہیں
تذکرہ میرا کتابوں میں رہے گا کاملؔبھول جائیں گے مرے چاہنے والے مجھ کو
گلی کوچوں میں ہنگامہ بپا کرنا پڑے گاجو دل میں ہے اب اس کا تذکرہ کرنا پڑے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books