aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tel"
ان چراغوں میں تیل ہی کم تھاکیوں گلہ ہم کو پھر ہوا سے رہے
اے اشک گرم ماند نہ پڑ جائے روشنیپھر تیل ہو چکا ہے دل داغدار میں
رات سے جنگ کوئی کھیل نئیںتم چراغوں میں اتنا تیل نئیں
تن کی دولت من کی دولت سب خوابوں کی باتیں ہیںنو من تیل نہ ہو تو گھر میں رادھا کو نچوائے کون
یہ دشت تیل کا پیاسا نہ تھا خدا وندایہاں تو چار چھ دریا ہمیں بہانے تھے
گھر گھر دکھ سکھ کا اک دیپک جلے بجھےہر دیپک میں تیل اور باتی ہم دونوں
جفا کی ایک ہی تیلی سے کام ہو جاتاکہ پورے بھیگے ہوئے تھے انا کے تیل میں ہم
میں نے نو من تیل جلایا ہےدھاگے باندھے درگاہ پیا
وہاں کی آب جو میں تیل بہتا ہے برابریہاں وادی میں اپنی خشک دریا کیوں ہوا ہے
تمہارے اپنے لگے ہیں تمہیں گرانے میںزمیں پہ تیل لگا ہے سنبھل سکو گے کیا
کسی کے عشق کی منت کا تیل ہے اس میںاسی لیے تو دیا آستاں سے لڑتا ہے
تیل بھی پورا ہے بتی بھی سہیجانے کیوں میرے دیے مدھم ہیں
محبت صرف کہنے کو تعلق تیل پانی ساریاضت عمر بھر کرتے رہے بیکار جسموں کی
محو خرام ناز ہے کوئیزلفوں میں کڑوا تیل لگائے
ڈالا گیا جو تیل تو لو تیز ہو گئیبجھتے ہوئے چراغ کو جلنا بھی آ گیا
اک دیا ہو جس میں علم و دیں ہنر کا تیل ہوہو چراغ ایسا تو پھر گھر گھر میں جلنا چاہیے
زباں ہی جس کی نہیں ہے وہ بول پائے کیابجھے چراغ میں اے تیل ڈالنے والے
اے بحرؔ نہیں ہے ان تلون تیلمفتوں نہ کسی کے خال کا ہو
اشک ہے تیل شب ہجر میں اے جان سراجؔہر پلک حسرت زیتون ہے والتیں کی قسم
میں نے آنکھوں میں جلا رکھا ہے آزادی کا تیلمت اندھیروں سے ڈرا رکھ کہ میں جو ہوں سو ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books