aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "turfa"
پوچھ نہ ان نگاہوں کی طرفہ کرشمہ سازیاںفتنے سلا کے رہ گئیں فتنے جگا کے رہ گئیں
جس قدر جگر خوں ہو کوچہ دادن گل ہےزخم تیغ قاتل کو طرفہ دل کشا پایا
تھا رن بھی زندگی کا عجب طرفہ ماجرایعنی اٹھے تو پاؤں مگر جونؔ سر گئے
ہے مشق سخن جاری چکی کی مشقت بھیاک طرفہ تماشا ہے حسرتؔ کی طبیعت بھی
دیکھنا اس عشق کی یہ طرفہ کاری دیکھناوہ جفا کرتے ہیں مجھ پر اور شرماتا ہوں میں
زندہ ہوں مگر بیدمؔاک طرفہ تماشا ہوں
ہے طرفہ امن گاہ نہاں خانۂ عدمآنکھوں کے روبرو سے تو لوگوں کے ٹل کے چل
دیدار میں اک طرفہ دیدار نظر آیاہر بار چھپا کوئی ہر بار نظر آیا
چاند سا چہرہ نور کی چتون ماشاء اللہ ماشاء اللہطرفہ نکالا آپ نے جوبن ماشاء اللہ ماشاء اللہ
وصل میں دل انتظار طرفہ رکھتا ہے مگرفتنہ تاراج تمنا کے لیے درکار ہے
جلوۂ ساغر و مینا ہے جو ہمرنگ بہاررونقیں طرفہ ترقی پہ ہیں مے خانوں کی
طرفہ رفتار کے ہیں رفتہ سبدھوم ہے اس کی رہ گرائی کی
ہے طرفہ مفتن نگہ اس آئنہ رو کیاک پل میں کرے سینکڑوں خوں اور مکر جائے
یہ طرفہ ستم ہے کہ ستم بھی ہے کرم بھیاب خوگر آزار ہوا بھی نہیں جاتا
بٹھا کے دل میں گرایا گیا نظر سے مجھےدکھایا طرفہ تماشہ بلا کے گھر سے مجھے
جنوں والوں کی یہ شائستگی طرفہ تماشا ہےرفو بھی چاہتے ہیں چاک دامانی بھی کرتے ہیں
آزار و اذیت ہے یک طرفہ محبت بھیاک طرفہ قیامت ہے یک طرفہ محبت بھی
آنا وہ منیرؔ اس کا بے خوف و خطر ہم تکیہ طرفہ تماشا بھی شب ہم کو پسند آیا
اک طرفہ تماشہ سر بازار بنے گاجو شخص بھی آئینۂ کردار بنے گا
دہر بھی میرؔ طرفہ مقتل ہےجو ہے سو کوئی دم کو فیصل ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books