aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ubharne"
صبا سے کرتے ہیں غربت نصیب ذکر وطنتو چشم صبح میں آنسو ابھرنے لگتے ہیں
جہاں عشق میں ڈوب کر رہ گئے ہیںوہیں پھر ابھرنے کو جی چاہتا ہے
یہ مہر و ماہ ارض و سما مجھ میں کھو گئےاک کائنات بن کے ابھرنے لگا ہوں میں
آنکھوں میں آنسوؤں کو ابھرنے نہیں دیامٹی میں موتیوں کو بکھرنے نہیں دیا
اسی امید پہ ہر شام بجھائے ہیں چراغایک تارا ہے سر بام ابھرنے والا
اسی امید پہ ہر شام بجھائے ہیں چراغایک تازہ ہے سر بام ابھرنے والا
دفعتاً سرک جانا چہرے سے نقاب اس کاچاند کے ابھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
زخم فرقت کو تری یاد نے بھرنے نہ دیاغم تنہائی مگر رخ پہ ابھرنے نہ دیا
ایک وہ ہیں کہ جنہیں اپنی خوشی لے ڈوبیایک ہم ہیں کہ جنہیں غم نے ابھرنے نہ دیا
ہاں سمندر میں اتر لیکن ابھرنے کی بھی سوچڈوبنے سے پہلے گہرائی کا اندازہ لگا
میں اشکوں کی طرح اس درد کو بھی ضبط کر لیتامجھے آگاہ تو کرتا ابھرنے سے ذرا پہلے
پھر ایک موج تہہ آب اس کو کھینچ گئیتماشہ ختم ہوا ڈوبنے ابھرنے کا
مجھے ڈبونے کا منظر حسین تھا لیکنحسین تر ہے یہ منظر ابھرنے والا ہوں
بارش نے اپنا عکس کہیں دیکھنا نہ ہوکیوں آئنے ابھرنے لگے ہیں حباب میں
یارو امیرؔ امام بھی اک آفتاب تھاپر اس کو تیرگی نے ابھرنے نہیں دیا
لگا ہوا ہوں اسی رنگ کو ابھارنے میںابھی غزل میں جسے خال خال دیکھتا ہوں
ابھی یہاں تو نہیں ہو سکی حکایت جاںنئے ورق پہ نئے نقش ابھارنے آتے
ڈوب کر ابھرنے میں دیر کتنی لگتی ہےرات کے گزرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
کوئی سیاح مجھے ڈھونڈھے گااک جزیرہ ہوں ابھرنے دے مجھے
یہ دور مسرت یہ تیور تمہارےابھرنے سے پہلے نہ ڈوبیں ستارے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books