aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yaarii"
ایک ہی ندی کے ہیں یہ دو کنارے دوستودوستانہ زندگی سے موت سے یاری رکھو
زہر لگتی ہے مجھے آب و ہوائے زندگییعنی تجھ سے تھی اسے نا سازگاری ہائے ہائے
نہ چھوڑے محبت دم مرگ تکجسے یار جانی سوں یاری لگے
ہمن ہیں عشق مستانہ ہمن کو ہوشیاری کیارہیں آزاد یا جگ سے ہمن دنیا سے یاری کیا
جو ٹھن گئی ہے تو یاری پہ حرف کیوں آئےحریف جاں کو کبھی طعن آشنائی نہ دوں
بے قراری سی بے قراری ہےاب یہی زندگی ہماری ہے
ہماری شہر کے دانشوروں سے یاری ہےاسی لیے تو قبا تار تار رہتی ہے
بہت اب ہو چکی دنیا سے یاریادھر سے اعتراض آنے لگا ہے
سن کے مرنے کی خبر یار مرے گھر آیایعنی مقبول ہوئی میری وفا میرے بعد
ہر آنکھ کی ظلمتوں سے یاریہر ذہن مہیب ہو گیا ہے
میں بہت کم کسی سے ملتا ہوںجس سے یاری ہے اس سے یاری ہے
شکوہ عیاری کا یاروں سے بجا ہے اے ظفرؔاس زمانے میں یہی ہے رسم یاری رہ گئی
پیار کی ہر اک رسم کہ جو متروک تھی میں نے جاری کیعشق لبادہ تن پر پہنا اور محبت طاری کیمیں اب شہر عشق میں کچھ قانون بنانے والا ہوںاب اس اس کی خیر نہیں ہے جس جس نے غداری کیپہلے تھوڑی بہت محبت کی کہ کیسی ہوتی ہےپر جب اصلی چہرہ دیکھا میں نے تو پھر ساری کیجو بھی مڑ کر دیکھے گا وہ پتھر کا ہو جائے گادیکھو دیکھو شہر میں آئے سناٹا اور تاریکیایک جنم میں میں اس کا تھا ایک جنم میں وہ میراہم نے کی ہر بار محبت لیکن باری باری کیہم سا ہو تو سامنے آئے عادل اور انصاف پسنددشمن کو بھی خون رلایا یاروں سے بھی یاری کیایسا پیار تھا ہم دونوں میں کہ برسوں لا علم رہےاس نے بھی کردار نبھایا میں نے بھی فن کاری کیبات تو اتنی سی ہے واپس جانے کو میں آیا تھاسانس اٹھائی عمر سمیٹی چلنے کی تیاری کی
نہیں ہے منحصر اس بات پر یاری ہماریکہ تو کرتا رہے ناحق طرف داری ہماری
اک دوجے کو دیر سے سمجھا دیر سے یاری کیہم دونوں نے ایک محبت باری باری کی
درد دل یار رہا درد سے یاری نہ گئیزندگی ہم سے تو بے لطف گزاری نہ گئی
جن لوگوں سے میری یاری ہوتی ہےان میں کوئی بات تو پیاری ہوتی
یار بس اتنا ہی تو چاہتے ہیں ہم تجھ سےیاری کی جائے تو پھر یاری نبھائی جائے
کشتی کو کشتی کہہ دینا ممکن تھا آسان نہ تھادریاؤں کی خاک اڑائی ملاحوں سے یاری کی
ہوا کے ساتھ یاری ہو گئی ہےدیے کی عمر لمبی ہو گئی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books