aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaahid"
اپنی تسبیح رہنے دے زاہددانہ دانہ شمار کون کرے
واعظ ہے نہ زاہد ہے ناصح ہے نہ قاتل ہےاب شہر میں یاروں کی کس طرح بسر ہوگی
گئے ہوش تیرے زاہد جو وہ چشم مست دیکھیمجھے کیا الٹ نہ دیتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہدہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں
جامۂ احرام زاہد پر نہ جاتھا حرم میں لیک نامحرم رہا
زاہد نے کچھ اس انداز سے پی ساقی کی نگاہیں پڑنے لگیںمے کش یہی اب تک سمجھے تھے شائستہ دور جام نہیں
صوم زاہد کو مبارک رہے عابد کو صلوٰۃعاصیوں کو تری رحمت پہ بھروسا کرنا
زاہد یہ زہد و تقویٰ و پرہیز کی روشمیں خوب جانتا ہوں مجھے مار دیجئے
حوروں کی طلب اور مے و ساغر سے ہے نفرتزاہد ترے عرفان سے کچھ بھول ہوئی ہے
ترک دنیا کا یہ دعویٰ ہے فضول اے زاہدبار ہستی تو ذرا سر سے اتارا ہوتا
بظاہر رہنما ہیں اور دل میں بدگمانی ہےترے کوچے میں جو جاتا ہے آگے ہم بھی ہوتے ہیں
شراب منہ سے لگاتے نہیں ہیں اے زاہدفراق یار میں پرہیزگار ہم بھی ہیں
یار کو ہم نے جا بجا دیکھاکہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا
ادھر کو آ ہی گئے اب تو حضرت زاہدیہیں ہے خانۂ خمار دیکھتے جاؤ
زاہد خدا گواہ ہے ہوتے فلک پر آجلیتے خدا کا نام اگر عاشقی سے آپ
کیوں رد قدح کرے ہے زاہدمے ہے یہ مگس کی قے نہیں ہے
سمجھتا کیا ہے تو دیوانگان عشق کو زاہدیہ ہو جائیں گے جس جانب اسی جانب خدا ہوگا
زاہد نے مرا حاصل ایماں نہیں دیکھارخ پر تری زلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا
اک بوریے کے تخت پہ اوقات بسر کیزاہد بھی مقلد رہا سجادہ نشیں کا
عشرت خلد کے لیے زاہد کج نظر جھکےمشرب عشق میں تو یہ جرم ہے بندگی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books