aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zindagii ek aziyat hai mujhe"
زندگی ایک اذیت ہے مجھےتجھ سے ملنے کی ضرورت ہے مجھے
اک اذیت ہے کار وحشت ہےاے خدا کیا یہی محبت ہے
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
زندگی اک سزا لگے ہے مجھےجب سے تو بے وفا لگے ہے مجھے
رلایا ہے مجھے جس غم نے برسوں خون کے آنسومجھے اس غم پہ اک دن مسکرانے کی تمنا ہے
جسے رخسارؔ اب میں سہہ رہا ہوںمسلسل اک اذیت ہے سفر نئیں
عجب نغمگی ہے سماعت سے دل تکمخاطب مجھے پھر سے اک بار کرنا
اب تسلی بھی اذیت ہے مجھےاب دلاسا بھی رلا دیتا ہے
کٹیں گے عمر کے دن کب کے بے یارمجھے اک اک گھڑی سو سو برس ہے
گو ایک اذیت ہے ترا رنگ تغافلیہ رنگ کسی اور پہ سجتا بھی نہیں خیر
دیکھ سکتا ہوں اسے بات بھی کر سکتا ہوںیہ نیا ہجر قیامت کی اذیت ہے مجھے
ہجر سے بڑھ کے شب وصل اذیت ہے مجھےغیر کی یاد دلاتی ہے تری ہر کروٹ
اک اذیت ہے لب برگ شفقدشت ہو اور میں سدا کا ٹوٹا
آپ سے میں خوش ہوں تو یہ آپ پر احسان ہےاک اذیت ہے خوشی بھی ہنس کے جو سہتا ہوں میں
خواب ویسے تو اک عنایت ہےآنکھ کھل جائے تو مصیبت ہے
اک ترا ہجر دائمی ہے مجھےورنہ ہر چیز عارضی ہے مجھے
محض بے کار نہ سمجھیں مجھے دنیا والےزندگی ہے تو کوئی کام بھی کر جاؤں گا
رات گہری ہے مگر ایک سہارا ہے مجھےیہ مری آنکھ کا آنسو ہی ستارا ہے مجھے
ایک ڈر سا لگا ہوا ہے مجھےوہ بنا شرط چاہتا ہے مجھے
ایک رشتہ بنا رہا ہے مجھےایک رشتہ مٹا رہا ہے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books