Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آسرا پر اشعار

دیوار خستگی ہوں مجھے ہاتھ مت لگا

میں گر پڑوں گا دیکھ مجھے آسرا نہ دے

اسلم انصاری

آسرا دے کے مرے اشک نہ چھین

یہی لے دے کے بچا ہے مجھ میں

نامعلوم

اک تیرا آسرا ہے فقط اے خیال دوست

سب بجھ گئے چراغ شب انتظار میں

فگار اناوی

کچھ کہہ دو جھوٹ ہی کہ توقع بندھی رہے

توڑو نہ آسرا دل امیدوار کا

نامعلوم

بھلے ہی چھاؤں نہ دے آسرا تو دیتا ہے

یہ آرزو کا شجر ہے خزاں رسیدہ سہی

غالب ایاز

خوش گماں ہر آسرا بے آسرا ثابت ہوا

زندگی تجھ سے تعلق کھوکھلا ثابت ہوا

ظفر مرادآبادی

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے