Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ibn-e-Safi's Photo'

ابن صفی

1928 - 1980 | کراچی, پاکستان

اردو کے سب سے بڑے جاسوی ناول نگار جو پہلے ’ اسرار ناروی‘ کے نام سے شاعری کرتے تھے

اردو کے سب سے بڑے جاسوی ناول نگار جو پہلے ’ اسرار ناروی‘ کے نام سے شاعری کرتے تھے

ابن صفی کے اشعار

2.2K
Favorite

باعتبار

عجیب بات ہے کیچڑ میں لہلہائے کنول

پھٹے پرانے سے جسموں پہ سج کے ریشم آئے

بجھ گیا دل تو خرابی ہوئی ہے

پھر کسی شعلہ جبیں سے ملئے

بالآخر تھک ہار کے یارو ہم نے بھی تسلیم کیا

اپنی ذات سے عشق ہے سچا باقی سب افسانے ہیں

لکھنے کو لکھ رہے ہیں غضب کی کہانیاں

لکھی نہ جا سکی مگر اپنی ہی داستاں

چاند کا حسن بھی زمین سے ہے

چاند پر چاندنی نہیں ہوتی

ڈوب جانے کی لذتیں مت پوچھ

کون ایسے میں پار اترا ہے

دیکھ کر میرا دشت تنہائی

رنگ روئے بہار اترا ہے

حسن بنا جب بہتی گنگا

عشق ہوا کاغذ کی ناؤ

دل سا کھلونا ہاتھ آیا ہے

کھیلو توڑو جی بہلاؤ

دن کے بھولے کو رات ڈستی ہے

شام کو واپسی نہیں ہوتی

زمین کی کوکھ ہی زخمی نہیں اندھیروں سے

ہے آسماں کے بھی سینے پہ آفتاب کا زخم

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے