Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Aziz Qaisi's Photo'

عزیز قیسی

1931 - 1992 | ممبئی, انڈیا

ممتاز ترین ترقی پسند شاعروں میں شامل/ اپنی جذباتی شدت کے لئے معروف

ممتاز ترین ترقی پسند شاعروں میں شامل/ اپنی جذباتی شدت کے لئے معروف

عزیز قیسی کے اشعار

372
Favorite

باعتبار

تجھے سینے سے لگا لوں تجھے دل میں رکھ لوں

درد کی چھاؤں میں زخموں کی اماں میں آ جا

کیا ہاتھ اٹھائیے دعا کو

ہم ہاتھ اٹھا چکے دعا سے

نظر اٹھاؤ تو جھوم جائیں نظر جھکاؤ تو ڈگمگائیں

تمہاری نظروں سے سیکھتے ہیں طریق موت و حیات کے ہم

آہ بے اثر نکلی نالہ نارسا نکلا

اک خدا پہ تکیہ تھا وہ بھی آپ کا نکلا

عجیب شہر ہے گھر بھی ہیں راستوں کی طرح

کسے نصیب ہے راتوں کو چھپ کے رونا بھی

جو زخم دوستوں نے دیے ہیں وہ چھپ تو جائیں

پر دشمنوں کی سمت سے پتھر کوئی تو آئے

یہ راس رنگ یہ میل ملن اک ہاتھ میں چاند اک میں سورج

اک رات کا موج مزہ سارا اک دن کا سیر سپاٹا ہے

جتنے تھے رنگ حسن بیاں کے بگڑ گئے

لفظوں کے باغ شہر کی صورت اجڑ گئے

آپ کو دیکھ کر دیکھتا رہ گیا

کیا کہوں اور کہنے کو کیا رہ گیا

اک نوائے رفتہ کی بازگشت تھی قیسیؔ

دل جسے سمجھتے تھے دشت بے صدا نکلا

اب تو فقط بدن کی مروت ہے درمیاں

تھا ربط جان و دل تو شروعات ہی میں تھا

کئی بار دور کساد میں گرے مہر و ماہ کے دام بھی

مگر ایک قیمت جنس دل جو کھری رہی تو کھری رہی

چل قیسیؔ میلے میں چل کیا رونا تنہائی کا

کوئی نہیں جب تیرا میرا سب میرے سب تیرے

دلوں کا خوں کرو سالم رکھو گریباں کو

جنوں کی رسم زمانہ ہوا اٹھا دی ہے

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے