گنیش بہاری طرز کے اشعار
اے گردشو تمہیں ذرا تاخیر ہو گئی
اب میرا انتظار کرو میں نشے میں ہوں
اہل دل کے واسطے پیغام ہو کر رہ گئی
زندگی مجبوریوں کا نام ہو کر رہ گئی
-
موضوع : زندگی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
یہ محل یہ مال و دولت سب یہیں رہ جائیں گے
ہاتھ آئے گی فقط دو گز زمیں مرنے کے بعد
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
داغؔ کے شعر جوانی میں بھلے لگتے ہیں
میرؔ کی کوئی غزل گاؤ کہ کچھ چین پڑے
-
موضوع : میر تقی میر
اب میں حدود ہوش و خرد سے گزر گیا
ٹھکراؤ چاہے پیار کرو میں نشے میں ہوں
ارض دکن میں جان تو دلی میں دل بنی
اور شہر لکھنؤ میں حنا بن گئی غزل
رات کی رات بہت دیکھ لی دنیا تیری
صبح ہونے کو ہے اب طرزؔ کو سو جانے دے
صبح ہیں سجدے میں ہم تو شام ساقی کے حضور
بندگی اپنی جگہ اور مے کشی اپنی جگہ
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
پتھروں کے دیس میں شیشے کا ہے اپنا وقار
دیوتا اپنی جگہ اور آدمی اپنی جگہ
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
دل غمزدہ پہ گزر گیا ہے وہ حادثہ کہ مرے لیے
نہ تو غم رہا نہ خوشی رہی نہ جنوں رہا نہ پری رہی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
بزم یاراں ہے یہ ساقی مے نہیں تو غم نہ کر
کتنے ہیں جو مے کدہ بر دوش ہیں یاروں کے بیچ
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
سانسوں کی جل ترنگ پر نغمۂ عشق گائے جا
اے مری جان آرزو تو یوں ہی مسکرائے جا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
وہی طرزؔ تجھ پہ رحیم ہے یہ اسی کا فیض کریم ہے
کہ اساتذہ کے بھی رنگ میں جو غزل کہی وہ کھری رہی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ