Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

منور خان غافل

رام پور, انڈیا

منور خان غافل کے اشعار

853
Favorite

باعتبار

بعد مرنے کے مری قبر پہ آیا غافلؔ

یاد آئی مرے عیسیٰ کو دوا میرے بعد

لیلۃ القدر ہے ہر شب اسے ہر روز ہے عید

جس نے مے خانہ میں ماہ رمضاں دیکھا ہے

ستانا قتل کرنا پھر جلانا

وہ بے تعلیم کیا کیا جانتے ہیں

جیتے جی قدر بشر کی نہیں ہوتی صاحب

یاد آئے گی تمہیں میری وفا میرے بعد

حق محنت ان غریبوں کا سمجھتے گر امیر

اپنے رہنے کا مکاں دے ڈالتے مزدور کو

وہ صبح کو اس ڈر سے نہیں بام پر آتا

نامہ نہ کوئی باندھ دے سورج کی کرن میں

ترک شراب بھی جو کروں گا تو محتسب

توڑوں گا تیرے سر سے پیالہ شراب کا

دشمن کے کام کرنے لگا اب تو دوست بھی

تو اے رقیب درپئے آزار ہے عبث

آ کے سجادہ نشیں قیس ہوا میرے بعد

نہ رہی دشت میں خالی مری جا میرے بعد

ستارے گم ہوئے خورشید نکلا

عرق جب یار نے پونچھا جبیں سے

جی میں آتا ہے مے کشی کیجے

تاک کر کوئی سایہ دار درخت

پروانے کے حضور جلایا نہ شمع کو

بلبل کے آگے پھول نہ توڑا گلاب کا

عاشق کو نہ لے جائے خدا ایسی گلی میں

جھانکے نہ جہاں روزن دیوار سے کوئی

گل ہے عارض تو قد یار درخت

کب ہو ایسا بہاردار درخت

گلشن عشق کا تماشا دیکھ

سر منصور پھل ہے دار درخت

کیا خبر ہے ہم سے مہجوروں کی ان کو روز عید

جو گلے مل کر بہم صرف مبارک باد ہیں

اسلام کا ثبوت ہے اے شیخ کفر سے

تسبیح ٹوٹ جائے جو زنار ٹوٹ جائے

اپنے مجنوں کی ذرا دیکھ تو بے پروائی

پیرہن چاک ہے اور فکر سلانے کی نہیں

لطف تب امرد پرستی کا ہے باغ خلد میں

پاس بیٹھے جبکہ غلماں اور کھڑی ہو حور دور

وہ ہوا خواہ چمن ہوں کہ چمن میں ہر صبح

پہلے میں آتا ہوں اور باد صبا میرے بعد

اگر عریانیٔ مجنوں پہ آتا رحم لیلیٰ کو

بنا دیتی قبا وہ چاک کر کے پردہ محمل کا

وہ آئنہ تن آئینہ پھر کس لیے دیکھے

جو دیکھ لے منہ اپنا ہر اک عضو بدن میں

مرتبہ معشوق کا عاشق سے بالا دست ہے

خار کی جا زیر پا گل کا مکاں دستار پر

آئے کبھی تو دشت سے وہ شہر کی طرف

مجنوں کے پاؤں میں جو نہ زنجیر جادہ ہو

وصل میں بھی نہیں مجال‌ سخن

اس رسائی پہ نارسا ہیں ہم

برسوں خیال یار رہا کچھ کھچا کھچا

اک دم مرا جو اور طرف دھیان بٹ گیا

کون دریائے محبت سے اتر سکتا ہے پار

کشتیٔ فرہاد آخر کوہ سے ٹکرا گئی

فریاد کی آتی ہے صدا سینے سے ہر دم

میرا دل نالاں ہے کہ انگریزی گھڑی ہے

خط نویسی یہ ہے تو مشتاقو

ہاتھ اک دن قلم تمہارے ہیں

کوچۂ جاناں میں یارو کون سنتا ہے مری

مجھ سے واں پھرتے ہیں لاکھوں داد اور بیداد میں

نکلا نہ داغ دل سے ہمارا تو کوئی کام

نہ وہ چراغ دیر نہ شمع حرم ہوا

زلف پر پیچ کے سودے میں عجب کیا امکاں

گر الجھ جائے خریدار خریدار کے ساتھ

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے