Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Sabir Aafaque's Photo'

صابر آفاق

1982 | جلگاؤں, انڈیا

صابر آفاق کے اشعار

1.1K
Favorite

باعتبار

مجھ کو لگتا ہے گھڑی جس نے بنائی ہوگی

انتظار اس کو بھی شدت سے کسی کا ہوگا

مجھ کو لگتا ہے گھڑی جس نے بنائی ہوگی

انتظار اس کو بھی شدت سے کسی کا ہوگا

موت آ جائے وبا میں یہ الگ بات مگر

ہم ترے ہجر میں ناغہ تو نہیں کر سکتے

موت آ جائے وبا میں یہ الگ بات مگر

ہم ترے ہجر میں ناغہ تو نہیں کر سکتے

پوچھ اس شخص سے میں جس کو نہیں مل پایا

میں تجھے جتنا میسر ہوں تری قسمت ہے

پوچھ اس شخص سے میں جس کو نہیں مل پایا

میں تجھے جتنا میسر ہوں تری قسمت ہے

بہت ہی خشکی میں گزری ہے اس برس ہولی

گلہ ہے تجھ سے کہ گیلا نہیں کیا مجھ کو

بہت ہی خشکی میں گزری ہے اس برس ہولی

گلہ ہے تجھ سے کہ گیلا نہیں کیا مجھ کو

حل نکل آئیں گے مسائل کے

خودکشی کرنے والو بات کرو

حل نکل آئیں گے مسائل کے

خودکشی کرنے والو بات کرو

انا کا صرف محبت علاج ہے آفاقؔ

تو نوک والے مثلث کو دائرے میں ملا

انا کا صرف محبت علاج ہے آفاقؔ

تو نوک والے مثلث کو دائرے میں ملا

ایک سورہ فاتحہ اور چار قل پڑھ دیجیے

جو تھا پیارا اس کی برسی ہے گزارش دوستو

ایک سورہ فاتحہ اور چار قل پڑھ دیجیے

جو تھا پیارا اس کی برسی ہے گزارش دوستو

وصل کو ماں کے ترستے ہیں مرے بچے بھی

کیفیت ہجر کی مجھ پر ہی نہیں طاری ہے

وصل کو ماں کے ترستے ہیں مرے بچے بھی

کیفیت ہجر کی مجھ پر ہی نہیں طاری ہے

مل نہیں سکتا جو میں نے کھو دیا

موت کا کوئی بھی متبادل نہیں

مل نہیں سکتا جو میں نے کھو دیا

موت کا کوئی بھی متبادل نہیں

اندھیرے کا تصور کیا ہے بولوں

اندھیرا روشنی سے چل رہا ہے

اندھیرے کا تصور کیا ہے بولوں

اندھیرا روشنی سے چل رہا ہے

Recitation

بولیے