aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nasha"
ہوا کو بہت سرکشی کا نشہ ہےمگر یہ نہ بھولے دیا بھی دیا ہے
اچھا ہوا کہ میرا نشہ بھی اتر گیاتیری کلائی سے یہ کڑا بھی اتر گیا
تازہ محبتوں کا نشہ جسم و جاں میں ہےپھر موسم بہار مرے گلستاں میں ہے
شام تو جیسے خواب میں گزریآدھی رات نشہ ٹوٹا تھا
بھرے مکاں کا بھی اپنا نشہ ہے کیا جانےشراب خانے میں راتیں گزارنے والا
واللہ بے نشہ نہ رہی میری کوئی شاماکھڑا ہوا نشہ ہے مجھے مار دیجیے
نہ پوچھ مجھ سے ترے قرب کا نشہ کیا ہےتو اپنی آنکھ میں ڈورے مرے خمار کے دیکھ
بسمل کے تڑپنے کی اداؤں میں نشہ تھامیں ہاتھ میں تلوار لیے جھوم رہا تھا
تیری قربت کا نشہ ٹوٹ رہا ہے مجھ میںاس قدر سہل نہ ہو تو مری دشواری پر
دور تھا اک گزر چکا نشہ تھا اک اتر چکااب وہ مقام ہے جہاں شکوۂ بے رخی نہیں
کچھ اصولوں کا نشہ تھا کچھ مقدس خواب تھےہر زمانے میں شہادت کے یہی اسباب تھے
نشہ بھی ہوتا ہے ہلکا سا زہر میں شاملوہ جب بھی ملتا ہے اک ڈنک مار جاتا ہے
مے برستی ہے فضاؤں پہ نشہ طاری ہےمیرے ساقی نے کہیں جام اچھالے ہوں گے
اب یہ عالم ہے کہ دولت کا نشہ طاری ہےجو کبھی عشق نے بخشا تھا نشہ اور ہی تھا
دھواں سگرٹ کا بوتل کا نشہ سب دشمن جاں ہیںکوئی کہتا ہے اپنے ہاتھ سے یہ تلخیاں رکھ دو
اس کاک ٹیل کا تو نشہ ہی کچھ اور ہےغم کو خوشی کے ساتھ ملا کر شراب پی
عجب نشہ تھا مگر اس کی بخشش لب میںکہ یوں تو ہم سے بھی کیا کیا نہ وہ سخن میں کھلا
یہ موج موج لہو میں ترے بدن کا نشہتلاش کرتا ہے ہر لمحہ قربتیں تیری
اک ذرا ہو نشۂ حسن میں انداز خماراک جھلک عشق کے انجام کی آغاز تو دے
کتنا سادہ تھا وہ امکاں کا نشہایک جھونکے کو ہوا لکھ دینا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books