aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "طومار"
نہیں اقلیم الفت میں کوئی طومار ناز ایساکہ پشت چشم سے جس کی نہ ہووے مہر عنواں پر
یعنی زاہد نے ایک فاحشہ عورت سے کہا کہ تو بڑی نالایق ہے، عورت نے کہا میں جیسا اپنے آپ کو ظاہر کرتی ہوں، باطن میں بھی ویسی ہی ہوں (یعنی میرا ظاہر باطن یکساں ہے) کیا حضور بھی باطن میں ایسے ہی ہیں جیسا ظاہر میں نظر آ رہے ہیں۔ اخلاق جلالی اور اخلاق ناصری علم الاخلاق کی نہایت مستند علمی کتابیں ہیں، لیکن یہ بدیہی بات ہے کہ ایران کے اخلاق و عادات پر گلست...
شوق کا کام کھنچا دور کہ اب مہر مثالچشم مشتاق لگی جائے ہے طومار کے ساتھ
کیوں ہوا تھا طرف آبلۂ پا یا ربجادہ ہے وا شدن پیچش طومار ہنوز
اسی کو ایک غنیمت قرار دوں گا ظفرؔجو ایک شعر بھی طومار سے نکل آیا
तूमारطومار
a heap, a volume, a long, story
लम्बा-चौड़ा पत्र, लम्बा-चौड़ा वृत्तान्त, किसी विषय के बारे में काग़ज़ों का पुलिंदा झूठी बातों की भरमार, बहुत अधिक चीज़, बड़ा ढेर।।
طومار اغلاط
سید عصمت اللہ
قصہ / داستان
قصہ ذراسی کام کو اتنا طومار
محمد احسان اللہ
’’سؤر اب ہنستا ہے، ادھر آ، میں اس پر کپڑا باندھ دوں۔۔۔ پر اب یہ تو بتا کہ آج یہ برتن تیرا باپ صاف کرے گا؟‘‘قاسم اپنی فتح پر جی ہی جی میں بہت خوش ہوا۔انگلی پر پٹی بندھوا کر قاسم پھر کمرے میں چلا آیا۔ میز پر سے خون کے دھبے صاف کرنے کے بعد اس نے خوشی خوشی اپنا کام ختم کردیا۔ سامنے طوطے کا پنجرہ لٹک رہا تھا۔ اس کی طرف دیکھ کر قاسم نے مسرت بھرے لہجہ میں کہا، ’’اب اس نمک حرام باورچی کو برتن صاف کرنے ہوں گے۔۔۔اور ضرور صاف کرنے ہوں گے۔ کیوں میاں مٹھو؟‘‘ شام کے وقت مہمان آئے اور چلے گئے۔ باورچی خانہ میں جھوٹے برتنوں کا ایک طومار سا لگ گیا۔ انسپکٹر صاحب قاسم کی انگلی دیکھ کر بہت برسے اور جی کھول کر اسے گالیاں دیں۔ مگر اسے مجبور نہ کرسکے۔۔۔ شاید اس وجہ سے کہ ایک بار ان کی اپنی انگلی میں قلم تراش چبھ جانے سے بہت درد ہوا تھا۔
’’باپ بھی حرامی ہوتے ہیں۔‘‘ باکس ایل 476 میں چٹھیوں کا طومار آیا پڑا تھا۔ اس میں ایک ایسی چٹھی بھی چلی آئی تھی، جس میں کیرل کی کسی لڑکی مِس اونی کرشنن نے لکھا تھا کہ، وہ ابودھابی میں ایک نرس کا کام کرتی رہی ہے اور اس کے ایک بچّہ ہے۔ وہ کسی ایسے مرد کے ساتھ شادی کی متمنی ہے جس کی آمدنی معقول ہو اور جو اس کی اور بچّے کی مناسب دیکھ بھال کرسکے، چاہے وہ کتنی عمر کا ہو۔ اس کا کوئی شوہر ہو گا، جس نے اسے چھوڑ دیا۔ یا ویسے ابودھابی کے کسی شیخ نے اسے الٹا پلٹا دیا۔ چنانچہ غیر متعلق ہونے کی وجہ سے وہ عرضی ایک طرف رکھ دی گئی، کیوں کہ اس کا بکاؤ باپ سے کوئی تعلق نہ تھا۔ بہر حال ان چٹھیوں سے یوں معلوم ہوتا تھا جیسے ہیڈلے چیز، رابن سن، ارونگ اور اگا تھاکرسٹی کے سب پڑھنے والے ادھر پلٹ پڑے ہیں۔ کلاسی فائیڈ اشتہار چھاپنے والوں نے جنرل منیجر کو تجویز پیش کی کہ اشتہاروں کے نرخ بڑھا دیے جائیں۔ مگر نوجوان بڈھے یا بڈھے نوجوان منیجر نے تجویز کو پھاڑ کر ردّی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے کہا۔۔۔ Shucks۔۔۔ ایک پاپولر اشتہار کی وجہ سے نرخ کیسے بڑھا دیں؟ اس کے انداز سے معلوم ہوتا تھا جیسے وہ کسی غلطی کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بی مغلانی نے میری چوٹی پکڑ کر مجھے کونے میں ٹھونس دیا اور اس عورت پر گالیوں اور ملامتوں کا طومار لے کر ٹوٹ پڑیں۔ میں نے سیٹ کے کونے سے آنسوؤں کی چلمن سے جھانک کر دیکھا تو وہ عورت مری نہ تھی۔ بلکہ اس کے سوکھے ہوئے ہونٹ جنہیں اس نے چپا ڈالا تھا۔ آہستہ آہستہ مسکراہٹ میں پھیل رہے تھے۔ اس نے ننھے سے سائل کی واویلا سے بے چین ہوکر آنکھیں کھول دی۔ آڑی ہوک...
یہی نہیں، صابن اور تیل تیار کرنے، بوٹ پالش بنانے، کھٹمل اور مچھر مارنے اور مشہور عام ادویہ کی نقلیں تیار کرنے کی ترکیبیں بھی اس میں درج ہیں۔ لوگ اکثر شکایت کرتے ہیں کہ اردو میں کوئی انسائیکلوپیڈیا نہیں۔ معلومات کی کتاب نہیں۔ انسائیکلوپیڈیا کیا ہوتی ہے۔ ہے ادب شرط منہ نہ کھلوائیں۔ ہم نے انسائیکلوپیڈیا برٹینکا وغیرہ دیکھی ہیں۔ الم غلم مضامین کا طومار...
’’ہاں! ان میں کی جو کپڑے پہنتی ہیں، وہ رکھتی ہیں!‘‘ ہماری تشنگی، علم بڑھتی دیکھ کر مرزا نے آلو کی ہجو میں دلائل و نظائر کا طومار باندھ دیا۔ جہاں کہیں منطق کے ٹاٹ میں ذرا سوراخ بھی نظر آیا، وہاں مخملی مثال کا بڑا سا پیوند اس طرح لگایا کہ جی چاہتا تھا کچھ اور سوراخ ہوتے۔ کہنے لگے کرنل شیخ کل رات ہی یورپ سے لوٹے ہیں۔ کہہ رہے تھے یورپ کی اور ہماری خواتین میں بڑا فرق ہے۔ یورپ میں جو لڑکی دور سے سترہ برس کی معلوم ہوتی ہے وہ قریب پہنچ کر ستر برس کی نکلتی ہے اور ہمارے ہاں جو خا تون دور سے ستر برس کی دکھلائی پڑتی ہے وہ نزدیک آنے پر سترہ برس کی نکلتی ہے! مگر یہ وضعداری انگلستان میں ہی دیکھی کہ جو عمر دور سے نظر آتی ہے وہی پاس سے۔ چنانچہ کمر کمر تک بالوں والی جو لڑکی دور سے انیس سال کی نظر آتی ہے وہ پاس جانے پر بھی انیس ہی سال کا ’’ہپی‘‘ نکلتا ہے! خیر سنی سنائی باتوں کو چھوڑو۔ اس میم کا مقابلہ اپنے ہاں کی آلو خور خواتین سے کرو۔ ادھر فانوس کے نیچے، سرخ ساری میں جو محترمہ لیٹر بکس بنی اکیلے اکیلے گپا گپ بیف اسٹیک اور آلو اڑا رہی ہیں، اماں! گنواروں کی طرح انگلی سے اشارہ مت کرو۔ ہاں! ہاں! وہی، ارے صاحب کیا چیز تھی! لگتا تھا ایک اپسرا سیدھی اجنتا کے غاروں سے چلی آ رہی ہے اور کیا فگر تھا۔ کہتے ہوئے زبان سو سو بل کھاتی ہے۔ چلتی تو قدم یوں رکھتی تھی دن جیسے کسی کے پھرتے ہیں۔
زندگی جیسی ہے نہ کہ جیسی ہو سکتی ہے۔ خیال کی جا سکتی ہے یا ہوگی۔ یہ ہے گورکی کا فن اور یہی ہے روس کے دیگر افسانہ نگاروں کا راز!نقلی مہیج، نقلی انسانیت یا نقلی زندگی کے نقلی نقشوں سے روسی افسانہ نگاروں کو کوئی سروکار نہیں ہے۔ ان کے نزدیک صرف کہانی کا ڈھانچہ خیالی ہو سکتا ہے اور بس! باقی افسانے کے سب کردار حقیقی ہونے لازمی ہیں۔ انسان کو بیک وقت حسین، جواں مرد اور چالاک شیطان پیش کرنا ان کے نزدیک فن صحیح و صنعتِ سنجیدہ ہے۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ وہ مغربی افکار کے طومار کو بنظر استحسان نہیں دیکھتے۔ پریوں، دیوؤں، ناقابل فہم نوجوانوں اور لڑکیوں کی کہانیاں ان کی نظروں میں بالکل مہمل نظر آتی ہیں۔ وہ اسے بخوبی سمجھتے ہیں کہ ایسے واقعات پردہ ظہور پر ہر گز نہیں آتے۔ مغربی کرداروں کی صفحات پر تھکا دینے والی بھاگ دوڑ کو وہ بچوں کا ایک کھیل خیال کرتے ہیں۔۔۔ وہ سخت حیران ہیں کہ مغربی اذہان کب اس خواب سے بیدار ہوں گے۔
جادۂ دشت نجف عمر خضر کا طومارجلوۂ تمثال ہے ہر ذرہ نیرنگ سواد
اپنی ہی بگاڑی ہوئی صورت کے علاوہکچھ اور نکالا نہیں طومار سے ہم نے
خیر چندہ لیجئے طومار رہنے دیجئےاسیر دام زلف پالیسی مدت سے بندہ ہے
ہم بھی دبدھا میں پڑگئے۔ حیدری صاحب نے یہ گھڑی مبلغ ۶۰ روپے میں ایک پائلٹ کے ذریعہ عدن سے منگائی تھی جسے اس زمانے میں اسمگلروں کا باغ عدن کہا جاتا تھا۔ ایسی گھڑی اب خلا نوردوں کے پاس ہو تو ہو، اس زمانے میں زمین پر چلنے والے کے پاس ہم نے نہیں دیکھی۔ تاریخ، دن، مہینہ، سنہ، چاند کی منزلیں، ہائی اور لوٹائیڈ (جوار بھاٹے) کا حال، سمت، سیکنڈ اور گرینچ مین ...
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books