aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",LmU"
چراغوں کی لو سے ستاروں کی ضو تکتمہیں میں ملوں گا جہاں رات ہوگی
رات بھر درد کی شمع جلتی رہیغم کی لو تھرتھراتی رہی رات بھر
تمہیں پتا تو چلے بے زبان چیز کا دکھمیں اب چراغ کی لو ہی نہیں بناؤں گا
اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہےمگر چراغ نے لو کو سنبھال رکھا ہے
چمکنے والی ہے تحریر میری قسمت کیکوئی چراغ کی لو کو ذرا سا کم کر دے
شمع کی لو تھی کہ وہ تو تھا مگر ہجر کی راتدیر تک روتا رہا کوئی سرہانے میرے
جن اشکوں کی پھیکی لو کو ہم بے کار سمجھتے تھےان اشکوں سے کتنا روشن اک تاریک مکان ہوا
نشتر بدست شہر سے چارہ گری کی لواے زخم بے کسی تجھے بھر جانا چاہیے
کیا مجھ سے بھی عزیز ہے تم کو دیے کی لوپھر تو میرا مزار بنے اور دیا جلے
وقت نے آرزو کی لو دیر ہوئی بجھا بھی دیاب بھی پگھل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں
دیے کی لو سے چھلکتا ہے اس کے حسن کا عکسسنگار کرتے ہوئے آئینہ سجاتے ہوئے
زخم نغمہ بھی لو تو دیتا ہےاک دیا رہ گیا جلانے کو
شمع کی لو پہ سر شام سلگتے جلتےکسی پروانے کو دیکھو گے تو یاد آؤں گا
بجھتے ہوئے دیئے کی لو اور بھیگی آنکھ کے بیچکوئی تو ہے جو خوابوں کی نگرانی کرتا ہے
لو دیتی ہوئی رات سخن کرتا ہوا دنسب اس کے لیے جس سے مخاطب بھی نہیں تھے
لو دیے کی نگاہ میں رکھناجانے کس سمت راستا لے جائے
لمس کی لو میں پگھلتا حجرۂ ذات و صفاتتم بھی ہوتے تو اندھیرا دیکھنے کی چیز تھی
ہمارے طاق بھی بیزار ہیں اجالوں سےدیے کی لو بھی ہوا پر سوار رہتی ہے
ان سے ہم لو لگائے بیٹھے ہیںآگ دل میں دبائے بیٹھے ہیں
کسی کی ترش روئی کا سبب یہی تو نہیںاچار لیموں انار آم ٹاٹری املی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books