aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",Zbt"
ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فرازؔظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا
کیسے اپنی ہنسی کو ضبط کروںسن رہا ہوں کہ گھر گیا ہوں میں
ضبط کر کے ہنسی کو بھول گیامیں تو اس زخم ہی کو بھول گیا
کمال ضبط کو خود بھی تو آزماؤں گیمیں اپنے ہاتھ سے اس کی دلہن سجاؤں گی
میں وہ چراغ سر رہ گزار دنیا ہوںجو اپنی ذات کی تنہائیوں میں جل جائے
میدان وفا دربار نہیں یاں نام و نسب کی پوچھ کہاںعاشق تو کسی کا نام نہیں کچھ عشق کسی کی ذات نہیں
وہ مجھ سے بڑھ کے ضبط کا عادی تھا جی گیاورنہ ہر ایک سانس قیامت اسے بھی تھی
شہزادؔ یہ گلہ ہی رہا اس کی ذات سےجاتے ہوئے وہ کوئی گلہ کر نہیں گیا
تری کج ادائی سے ہار کے شب انتظار چلی گئیمرے ضبط حال سے روٹھ کر مرے غم گسار چلے گئے
مجھ پہ چھا جاؤ کسی آگ کی صورت جاناںاور مری ذات کو سوکھا ہوا جنگل کر دو
میں آدمی ہوں کوئی فرشتہ نہیں حضورمیں آج اپنی ذات سے گھبرا کے پی گیا
خبر ہے تجھ کو اے ضبط محبتترے ہاتھوں میں لٹتا جا رہا ہوں
مانا جیون میں عورت اک بار محبت کرتی ہےلیکن مجھ کو یہ تو بتا دے کیا تو عورت ذات نہیں
اس قدر ضبط کہاں ہے کبھی آ بھی نہ سکوںستم اتنا تو نہ کیجے کہ اٹھا بھی نہ سکوں
میرے زمان و ذات کا ہے یہ معاملہ کہ ابصبح فراق بھی نہیں شام وصال بھی نہیں
ہم ہیں اسیر ضبط اجازت نہیں ہمیںرو پا رہے ہیں آپ بدھائی ہے روئیے
ضبط کمبخت نے یاں آ کے گلا گھونٹا ہےکہ اسے حال سناؤں تو سنا بھی نہ سکوں
تھا ضبط بہت مشکل اس سیل معانی کاکہہ ڈالے قلندر نے اسرار کتاب آخر
بہت دشوار ہو جائے گا جینایہاں تو ذات کے اندر نہ رہیو
وہ رشتہ ہائے ذات جو برباد ہو گئےمیرے گماں کے تھے کہ تمہارے گماں کے تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books