aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",raO"
رات کو جھیل کے بیٹھا ہوں تو دن نکلا ہےاب میں سورج سے ستارہ تو نہیں ہو سکتا
ابھی تو شاعر نہیں ہے راؤؔخدا وہ دن بھی عطا کرے گا
کہیں عذاب کہیں پر ثواب لکھتے ہیںفرشتے روز ہمارا حساب لکھتے ہیں
یہ جو سورج ہے یہ سورج بھی کہاں تھا پہلےبرف سے اٹھتا ہوا ایک دھواں تھا پہلے
کیا خط میں لکھا جائے کہ سمجھائے انہیں ہمجو سامنے رہ کر بھی زبانی نہیں سمجھے
نیند آئی نہ کھلا رات کا بستر مجھ سےگفتگو کرتا رہا چاند برابر مجھ سے
جو گھاؤ تم نے دیا تھا وہ گھاؤ زندہ ہےابھی ہنسو نہ مری جان راؤؔ زندہ ہے
کہاں اور کب کب اکیلا رہا ہوںمیں ہر روز ہر شب اکیلا رہا ہوں
میں سن رہا ہوں جو دنیا سنا رہی ہے مجھےہنسی تو اپنی خموشی پہ آ رہی ہے مجھے
ایک دو رات میں شہرت نہیں ملتی پگلےاتنے سستے میں یے دولت نہیں ملتی پگلے
جب اجالا گلی سے گزرنے لگاسب اندھیروں کا چہرہ اترنے لگا
زہر تو لا جواب تھا اس کادن ہی شاید خراب تھا اس کا
زمیں سے آگے بھلا جانا تھا کہاں میں نےاٹھائے رکھا یوں ہی سر پہ آسماں میں نے
اس پر تو کبھی دل کا کوئی زور نہیں تھاہم سا بھی زمانے میں کوئی اور نہیں تھا
غیروں کو اپنا مان کے جیتا رہا ہوں میںاس راہ پل صراط پہ چل کر بڑا ہوا
دن گزارہ ادھر ادھر تنہارات آئی ملال کر ڈالا
تیری دنیا سے یہ دل اس لیے گھبراتا ہےاس سرائے میں کوئی آتا کوئی جاتا ہے
گمراہ کب کیا ہے کسی راہ نے مجھےچلنے لگا ہوں آپ ہی اپنے خلاف میں
شکست کھا کے بھی کب حوصلے ہیں کم میرےمرے کٹے ہوئے ہاتھوں میں ہیں علم میرے
چہرہ پہ کوئی رنگ شکایت کا نہیں تھالیکن وو تبسم ہی محبت کا نہیں تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books