aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",xId"
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیںموت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہقسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں
جو نقاب رخ اٹھا دی تو یہ قید بھی لگا دیاٹھے ہر نگاہ لیکن کوئی بام تک نہ پہنچے
رہا کرتے ہیں قید ہوش میں اے وائے ناکامیوہ دشت خود فراموشی کے چکر یاد آتے ہیں
عشق کی قید میں اب تک تو امیدوں پہ جئےمٹ گئی آس تو زنجیر پہ رونا آیا
قید میں یعقوب نے لی گو نہ یوسف کی خبرلیکن آنکھیں روزن دیوار زنداں ہو گئیں
قاصد ترے بیاں سے دل ایسا ٹھہر گیاگویا کسی نے رکھ دیا سینے پہ آ کے ہاتھ
کہنا غلط غلط تو چھپانا سہی سہیقاصد کہا جو اس نے بتانا سہی سہی
ترک کر چکے قاصد کوئے نامراداں کوکون اب خبر لاوے شہر آشنائی کی
قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوںمیں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں
گر کیا ناصح نے ہم کو قید اچھا یوں سہییہ جنون عشق کے انداز چھٹ جاویں گے کیا
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیںکتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
چاند ستارے قید ہیں سارے وقت کے بندی خانے میںلیکن میں آزاد ہوں ساقی چھوٹے سے پیمانے میں
عجب یہ زندگی کی قید ہے دنیا کا ہر انساںرہائی مانگتا ہے اور رہا ہونے سے ڈرتا ہے
قید میں ہے ترے وحشی کو وہی زلف کی یادہاں کچھ اک رنج گراں باری زنجیر بھی تھا
قاصد نہیں یہ کام ترا اپنی راہ لےاس کا پیام دل کے سوا کون لا سکے
مجھے گلاس کے اندر ہی قید رکھ ورنہمیں سارے شہر کا پانی شراب کر دوں گا
پرندے قید ہیں تم چہچہاہٹ چاہتے ہوتمہیں تو اچھا خاصا نفسیاتی مسئلہ ہے
قاصد کو اپنے ہاتھ سے گردن نہ ماریےاس کی خطا نہیں ہے یہ میرا قصور تھا
شہر کے حاکم کا یہ فرمان ہےقید میں کہلائیں گے آزاد سب
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books