aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بینا"
ہمیں چشم بینا دکھاتی ہے سب کچھوہ اندھے ہیں جو جام جم دیکھتے ہیں
دل بینا بھی کر خدا سے طلبآنکھ کا نور دل کا نور نہیں
بھروسا کر نہیں سکتے غلاموں کی بصیرت پرکہ دنیا میں فقط مردان حر کی آنکھ ہے بینا
قطرہ میں دجلہ دکھائی نہ دے اور جزو میں کلکھیل لڑکوں کا ہوا دیدۂ بینا نہ ہوا
کون دیکھے گا طلوع خورشیدذرہ جب دیدۂ بینا ہوگا
ہنوز محرمی حسن کو ترستا ہوںکرے ہے ہر بن مو کام چشم بینا کا
دیکھنے کو کچھ نہیں تھا گر یہاںچشم بینا کیوں تماشائی ہوئی
پھول یہ سوچ کے کھل اٹھتے ہیںکوئی تو دیدۂ بینا ہوگا
ہر نجم ہے اک عارض روشن مرے نزدیکہر ذرہ ہے اک دیدۂ بینا مرے آگے
قضا کے سامنے بے کار ہوتے ہیں حواس اکبرؔکھلی ہوتی ہیں گو آنکھیں مگر بینا نہیں ہوتیں
جو بھی ہم دیکھتے ہیں صاف نظر آ جاتاچشم حیرت کو اگر دیدۂ بینا کرتے
بھول جائے نہ کہیں شکل یہ دل والوں کیدیدۂ بینا کو آئینہ بنائے رکھیں
فضائے دہر میں یہ سیر گہ جس نے بنا دی ہےتماشائی جہاں میں دیدۂ بینا اسی کا ہے
دانا وہی ہے دل جو کرے آپ کا خیالبینا وہی نظر ہے کہ جو آپ پر پڑے
چشم و دل بینا ہے اپنے روز و شب اے مردماںگرچہ سوتے ہیں بظاہر پر ہیں بیداری میں ہم
چشم بینا بھی عطا کی دل آگہ بھی دیامیرے اللہ نے مجھ پر کئے احساں کیا کیا
میں ہوں کہ مجھ کو دیدۂ بینا کا روگ ہےاور لوگ ہیں کہ کام انہیں اپنے کام سے
خاک انصاف ہے نا بینا بتوں کے آگےرات تھالی میں چراغوں کو سجا کر لے جائے
غیر حق کے نہ دیکھ غیر طرفدیدۂ دل جو تیرا بینا ہے
چاندنی رات میں بلاؤں تجھےدھڑکنیں دل کی میں سناؤں تجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books