aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شطرنج"
بحث شطرنج شعر موسیقیتم نہیں تھے تو یہ دلاسے رہے
ایک شطرنج نما زندگی کے خانوں میںایسے ہم شاہ جو پیادوں کے نشانے نکلے
یہ جینا بھی شطرنج ہی نے سکھایاکہ چالوں کے لگنے پہ چالیں بدلنا
یاں تو آتی نہیں شطرنج زمانہ کی چالاور واں بازی ہوئی مات چلی جاتی ہے
لوٹوں مزے جو بازیٔ شطرنج جیت لوںاس کھیل میں تو وعدہ ہے بوس کنار کا
عشق بازی بازئ شطرنج ہےچال ناداں رہ گیا دانہ چلا
ہر قدم شطرنج جیسی چال چلتی زندگیجیت ہو یا ہار ہو سب ایک خانے پر رکھا
زندگی کھیل ہے شطرنج سے بھی پیچیدہجاننے والا بھی اس باب میں کیا جانتا ہے
کیرم ہو شطرنج ہو یا پھر عشق ہی ہوکھیل کوئی ہو ہم نے بے ایمانی کی
مرے ملازم و خرگاہ اسپ اور شطرنجسب آئیں نظم سے ماتم کناں مرے پیچھے
ہنر ہے شاعری شطرنج شوق ہے میرایہ جائداد مظفرؔ ملی ہے ورثے میں
خوابوں میں شطرنج کے چو خانےبنا زور کے پیدل جائے کدھر
شطرنج میں جی ان کا بہل جائے تو اچھااے مہرؔ یہ چال اچھی ہے چل جائے تو اچھا
مجھے شطرنج کے خانوں میں چلنا تو سکھائے گامیں فرضی بن چکا کب کا تو اب تک اک پیادہ ہے
زندگی کو ذرا شطرنج سمجھ کر دیکھومیرے جھک جانے میں تدبیر بھی ہو سکتی ہے
کوئی شطرنج بازی میں ہے مشغولکسی کی جان پر اپنی بنی ہے
جب بازی ہارنے لگو تو غور سے ذراشطرنج پہ بچھے ہوئے مہرے پڑھا کرو
خانوں میں بھٹکتا نظر آیا مجھے انسانشطرنج زمانہ کا پیادہ تو نہیں ہے
شطرنج جیسی مجھ کو لگے ہے یہ زندگیچلنا ہر ایک چال سمجھ دار کی طرح
عشق بازی باز لے شطرنج ہےچال ناداں رہ گیا دانا چلا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books