aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "صبر"
عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتابدل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہوتے تک
ستم ہو کہ ہو وعدۂ بے حجابیکوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں
لے گیا چھین کے کون آج ترا صبر و قراربے قراری تجھے اے دل کبھی ایسی تو نہ تھی
چارۂ دل سوائے صبر نہیںسو تمہارے سوا نہیں ہوتا
فطرت حسن تو معلوم ہے تجھ کو ہمدمچارہ ہی کیا ہے بجز صبر سو ہوتا بھی نہیں
کہاں کا صبر کہ دم پر ہے بن گئی ظالمبہ تنگ آئے تو حال دل آشکار کیا
اس گلی نے یہ سن کے صبر کیاجانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں
اے مرے صبح و شام دل کی شفقتو نہاتی ہے اب بھی بان میں کیا
میں جبر ہوں تو جبر کی تائید بند ہومیں صبر ہوں تو مجھ کو دعا دینی چاہیے
جدائیوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیےتجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
ترے وعدے پر ستم گر ابھی اور صبر کرتےاگر اپنی زندگی کا ہمیں اعتبار ہوتا
صبر تھا ایک مونس ہجراںسو وہ مدت سے اب نہیں آتا
صبر فرقت میں آ ہی جاتا ہےپر اسے دیر آشنا کہئے
صبر ہر بار اختیار کیاہم سے ہوتا نہیں ہزار کیا
جی بھر کے دل کی موت پہ رونے دیا اسےپرسا دیا نہ صبر کی تلقین ہم نے کی
ظلم اور صبر کا یہ کھیل مکمل ہو جائےاس کو خنجر جو دیا ہے مجھے سر بھی دینا
صبر بھی دل کو داغؔ دے لیں گےابھی کچھ اس کی احتیاج نہیں
دامن میں آنسوؤں کا ذخیرہ نہ کر ابھییہ صبر کا مقام ہے گریہ نہ کر ابھی
کئی روز میں آج وہ مہر لقا ہوا میرے جو سامنے جلوہ نمامجھے صبر و قرار ذرا نہ رہا اسے پاس حجاب و حیا نہ رہا
میں وہ صبر صمیم ہوں جس نےبار امانت سر پہ لیا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books