aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قاصد"
پہلے قاصد کی نظر دیکھ کے دل سہم گیاپھر تری سرخئ تحریر پہ رونا آیا
قاصد ترے بیاں سے دل ایسا ٹھہر گیاگویا کسی نے رکھ دیا سینے پہ آ کے ہاتھ
ترک کر چکے قاصد کوئے نامراداں کوکون اب خبر لاوے شہر آشنائی کی
قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوںمیں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں
کہنا غلط غلط تو چھپانا سہی سہیقاصد کہا جو اس نے بتانا سہی سہی
قاصد نہیں یہ کام ترا اپنی راہ لےاس کا پیام دل کے سوا کون لا سکے
قاصد کو اپنے ہاتھ سے گردن نہ ماریےاس کی خطا نہیں ہے یہ میرا قصور تھا
وہ بد خو اور میری داستان عشق طولانیعبارت مختصر قاصد بھی گھبرا جائے ہے مجھ سے
عشق فرمودۂ قاصد سے سبک گام عملعقل سمجھی ہی نہیں معنئ پیغام ابھی
قاصد عاشق سودا زدہ کیا لائے جوابجب نہ معلوم ہو گھر اور نہ پتا یاد رہے
قاصد کی گفتگو سے تسلی ہو کس طرحچھپتی نہیں وہ بات جو تیری زباں کی ہے
تأمل تو تھا ان کو آنے میں قاصدمگر یہ بتا طرز انکار کیا تھی
وہ جو خوشبو ہے اس کے قاصد کومیں نہیں مل سکا کئی دن سے
خط لفافے میں غیر کا نکلااس کا قاصد بھی بے وفا نکلا
کوئی قاصد ہو کہ ناصح کوئی عاشق کہ عدوسب کی اس شوخ سے وابستگیاں ایک سی ہیں
قسمت کے پھوڑنے کو کوئی اور در نہ تھاقاصد مکان غیر کے کیوں متصل گیا
یوں بہار آئی ہے اس بار کہ جیسے قاصدکوچۂ یار سے بے نیل مرام آتا ہے
عذر جانے میں نہ کر اے قاصدتو بھی نادان ہوا جاتا ہے
لگی ہو کچھ تو قاصد آخر اس کم بخت دل میں بھیوہاں تیری طرح جو جائے گا ناکام آئے گا
رو کے اس شوخ سے قاصد مرا رونا کہناہنس پڑے اس پہ تو پھر حرف تمنا کہنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books