aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ہموار"
دو چار گام راہ کو ہموار دیکھناپھر ہر قدم پہ اک نئی دیوار دیکھنا
منزل عشق پہ نکلا تو کہا رستے نےہر کسی کے لئے ہموار نہیں ہوتا میں
زنار باندھ سبحۂ صد دانہ توڑ ڈالرہ رو چلے ہے راہ کو ہموار دیکھ کر
گرنے والی ان تعمیروں میں بھی ایک سلیقہ تھاتم اینٹوں کی پوچھ رہے ہو مٹی تک ہموار گری
اپنے ہونے سے بھی انکار کئے جاتے ہیںہم کہ رستہ ترا ہموار کئے جاتے ہیں
آخر کو زندگی کے قدموں میں بچھ گئے ہماور اس کی ٹھوکروں سے ہموار ہو کے نکلے
میری پیشانی پہ اس بل کی جگہ ہے ہی نہیںصبر کے ساتھ جو ہموار پڑا ہے مجھ میں
اگر اپنی مدھر آواز میں نغمہ سنا دے وہتو راہ محفل یاراں ذرا ہموار ہو جائے
کیا جانے بحر عشق میں کتنے ہوئے ہیں غرقساحل سے سطح آب کو ہموار دیکھ کر
آنکھیں نیچی کر لو رات کے رستے نا ہموار بھی ہیںچاند کو تکتے چلنے والو دیکھو ٹھوکر کھاؤ گے
ترا گزارنا ہموار راستوں سے ہمیںہمارے پاؤں میں کانٹے کبھی چبھونا بھی
کیا علم تھا پھسلنے لگیں گے مرے قدممیں تو چلا تھا راہ کو ہموار دیکھ کر
اپنی یادوں سے کہو اک دن کی چھٹی دے مجھےعشق کے حصے میں بھی اتوار ہونا چاہئے
تم ساتھ ہو تو کیسا چپکا پڑا ہے دریااور یہ ہوا بھی کیسی ہموار چل رہی ہے
ہر ذرہ چمکتا ہے انوار الٰہی سےہر سانس یہ کہتی ہے ہم ہیں تو خدا بھی ہے
منزل کی سمت تجھ کو نہ لے جائیں گے کبھیوہ راستے جو آپ ہی ہموار ہو گئے
بنے ہیں کام سب الجھن سے میرےیہی اطوار ہیں بچپن سے میرے
دلوں کے مابین شک کی دیوار ہو رہی ہےتو کیا جدائی کی راہ ہموار ہو رہی ہے
کیا قیامت ہے کہ در قافلۂ رہرو شوقکچھ قیامت کے بھی ہموار نکل آتے ہیں
حالات ہوں ہموار تو کیا فکر ہے لیکنمشکل میں مناجات ذرا اور ذرا اور
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books