aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "गिरेबान"
نہیں معلوم کہ ماتم ہے فلک پر کس کاروز کیوں چاک گریبان سحر ہوتا ہے
اس پردے میں تو کتنے گریبان چاک ہیںوہ بے حجاب ہوں تو خدا جانے کیا نہ ہو
اس نے جب چاک کیا وجد میں پیراہن جاںمیں نے بھی نذر جنوں اپنا گریبان کیا
ہم گریبان شب تار ٹٹولا ہی کیےکاج تکموں سے سلے تھے سو اجالا نہ ہوا
اب تلک غنچے کی گردن ہے جھکی خجلت سےاس نے دیکھی تھی تری گوئے گریبان کہیں
کب بھولتے ہیں پاؤں مرے دشت نوردیکرتے ہیں کہاں ہاتھ گریبان فراموش
آ گیا تا بہ گریبان شفق دست سحاببام افلاک پہ ناہید کا محور ٹوٹا
حضور یار ہوئی دفتر جنوں کی طلبگرہ میں لے کے گریباں کا تار تار چلے
دل تو چمک سکے گا کیا پھر بھی تراش کے دیکھ لیںشیشہ گران شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی
اب کے کچھ ایسی سجی محفل یاراں جاناںسر بہ زانو ہے کوئی سر بہ گریباں جاناں
پھر وضع احتیاط سے رکنے لگا ہے دمبرسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کیے ہوئے
حیف اس چار گرہ کپڑے کی قسمت غالبؔجس کی قسمت میں ہو عاشق کا گریباں ہونا
وہ جو تھا وہ کبھی ملا ہی نہیںسو گریباں کبھی سلا ہی نہیں
ہمیشہ میں نے گریباں کو چاک چاک کیاتمام عمر رفوگر رہے رفو کرتے
بسکہ روکا میں نے اور سینے میں ابھریں پے بہ پےمیری آہیں بخیۂ چاک گریباں ہو گئیں
وہ جو ابھی اس راہ گزر سے چاک گریباں گزرا تھااس آوارہ دیوانے کو جالبؔ جالبؔ کہتے ہیں
انگلیاں تار گریباں میں الجھ جاتی ہیںسخت دشوار ہے ہاتھوں سے دبانا دل کا
محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نےزمانے اب تو خوش ہو زہر یہ بھی پی لیا میں نے
ہم سے کہتے ہیں چمن والے غریبان چمنتم کوئی اچھا سا رکھ لو اپنے ویرانے کا نام
چاک کرنے کے لیے اے ناصحہم گریبان سیا کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books