aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "डार"
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
بچھڑ کے ڈار سے بن بن پھرا وہہرن کو اپنی کستوری سزا تھی
ڈار سے اس کی نہ عرفانؔ جدا کر اس کوکھول یہ بند وفا اور رہا کر اس کو
ڈار سے بچھڑا ہوا کبوتر شاخ سے ٹوٹا ہوا گلابآدھا دھوپ کا سرمایہ ہے آدھی دولت چھاؤں کی
نئی فضا نئے آفاق ہیں اسی کے لیےجو آج اڑتی ہوئی ڈار سے نکل آیا
دونوں بنے ہیں باعث تکلیف آج کلاسحاقؔ ڈار اور نئے سال کا بجٹ
رستہ بھی واپسی کا کہیں بن میں کھو گیااوجھل ہوئی نگاہ سے ہرنوں کی ڈار بھی
پرندے اس لئے زنداں کے گرد گھومتے ہیںکہ ان کی ڈار کا اک بے گناہ قید میں ہے
اک دوجے کے سنگ اڑی تھیں سب کونجیںٹوٹ گئی پھر ڈار سفر کیسے کٹتا
کھادیں لگیں تو چھوڑ گئیں کھیت تتلیاںفصلیں بڑھیں تو ڈار پرندوں کے گھٹ گئے
اڑان خوب تر ہوئی جو پنچھیوں کی ڈار کیتو گھیر گھار کر کسی نے زیر دام کر دیا
مرے مکان سے کرنوں کی ڈار ایسی اڑیہر اک بلائے پراسرار میرے گھر پہنچی
یہ شام غم گزار مرے ساتھ ساتھ چلاے پنچھیوں کی ڈار مرے ساتھ ساتھ چل
آدرشوں کی ڈار کا پیچھا کرتے گلہ باناپنے خوابوں کی سرحد پر مارے جاتے ہیں
اجنبی خلاؤں میں ڈار سے بچھڑتے ہیجال بچھ گئے ہوں گے وار چل گیا ہوگا
فضا میں اڑتے پرندوں کی ڈار میری تھینشانے میرے تھے تیر و کماں بھی میرے تھے
جا بجا آسمان پر جاذبؔدرد کونجوں کی ڈار کی صورت
غالبؔ و فیضؔ سے رشتہ ہے وہ اپنا اظہرؔجیسے اک کونج کا رشتہ ہو کسی ڈار کے ساتھ
آج تنہا ہوں میں اخلاص کے اس جنگل میںایسے آہو کی طرح ہو کہ کبھی ڈار میں تھا
شجر سے مل کے جو رونے لگا تھاپرندہ ڈار سے بچھڑا ہوا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books