aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".sutu"
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیںجو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
پیوں شراب اگر خم بھی دیکھ لوں دو چاریہ شیشہ و قدح و کوزہ و سبو کیا ہے
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سومیں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا
رقص مے تیز کرو ساز کی لے تیز کروسوئے مے خانہ سفیران حرم آتے ہیں
آمد پہ تیری عطر و چراغ و سبو نہ ہوںاتنا بھی بود و باش کو سادہ نہیں کیا
لٹاتے دولت دنیا کو میکدے میں ہمطلائی ساغر مے نقرئی سبو کرتے
اول شب کا مہتاب بھی جا چکا صحن مے خانہ سے اب افق میں کہیںآخر شب ہے خالی ہیں جام و سبو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
دیر سے سوئے حرم آیا نہ ٹکہم مزاج اپنا ادھر لائے بہت
قائم ہے قتیلؔ اب یہ مرے سر کے ستوں پربھونچال بھی آئے تو مرا گھر نہیں گرتا
ہے اپنی یہ صلاح کہ سب زاہدان شہراے دردؔ آ کے بیعت دست سبو کریں
جو شرف ہم کو ملا کوچۂ جاناں سے فرازؔسوئے مقتل بھی گئے ہیں اسی پندار کے ساتھ
اسی کے فیض سے میری نگاہ ہے روشناسی کے فیض سے میرے سبو میں ہے جیحوں
پلٹ کے سوئے چمن دیکھنے سے کیا ہوگاوہ شاخ ہی نہ رہی جو تھی آشیاں کے لیے
سوئے مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتیوہ نگاہ سے پلاتے تو کچھ اور بات ہوتی
ستون دار پہ رکھتے چلو سروں کے چراغجہاں تلک یہ ستم کی سیاہ رات چلے
ہو گئی ہے بہار میں کچھ اورورنہ ساغر وہی سبو ہے وہی
بساط بزم الٹ کر کہاں گیا ساقیفضا خموش سبو چپ اداس پیمانے
ہر سو لگیں گے مجھ سے صداقت کے اشتہارہر سو محبتوں کے سبق چھوڑ جاؤں گا
بولتے ہیں دلوں کے سناٹےشور سا یہ جو چار سو ہے ابھی
کل کے لیے کر آج نہ خست شراب میںیہ سوء ظن ہے ساقی کوثر کے باب میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books