aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Gurbat"
آرزو ہی نہ رہی صبح وطن کی مجھ کوشام غربت ہے عجب وقت سہانا تیرا
صبا سے کرتے ہیں غربت نصیب ذکر وطنتو چشم صبح میں آنسو ابھرنے لگتے ہیں
گر مصیبت تھی تو غربت میں اٹھا لیتا اسدؔمیری دلی ہی میں ہونی تھی یہ خواری ہائے ہائے
اے جان آرزو وہ قیامت سے کم نہ تھےکاٹے ترے بغیر جو غربت میں چار دن
غربت کی ٹھنڈی چھاؤں میں یاد آئی اس کی دھوپقدر وطن ہوئی ہمیں ترک وطن کے بعد
آنکھیں پر نم ہو جاتی ہیں غربت کے صحراؤں میںجب اس رم جھم کی وادی کے افسانے یاد آتے ہیں
فکر غربت ہے نہ اندیشۂ تنہائی ہےزندگی کتنے حوادث سے گزر آئی ہے
تھی وطن میں شان کیا غالبؔ کہ ہو غربت میں قدربے تکلف ہوں وہ مشت خس کہ گلخن میں نہیں
تم اپنی حالت غربت کا غم مناتے ہوخدا کا شکر کرو مجھ سے بے دیار نہیں
کنج غربت میں کبھی گوشۂ زنداں میں تھے ہمجان جاں جب بھی ترے آنے کا موسم آیا
شکست دل کا باقی ہم نے غربت میں اثر رکھالکھا اہل وطن کو خط تو اک گوشہ کتر رکھا
کیا رہوں غربت میں خوش جب ہو حوادث کا یہ حالنامہ لاتا ہے وطن سے نامہ بر اکثر کھلا
دشت غربت میں میں اور مرا یار شب زاد باہم ملےیار کے پاس جو کچھ بھی تھا یار نے گٹھڑیاں کھول دیں
محسنؔ برہنہ سر چلی آئی ہے شام غمغربت نہ دیکھ اس پہ ستاروں کی شال کر
میری غربت کو شرافت کا ابھی نام نہ دےوقت بدلا تو تری رائے بدل جائے گی
شرح فراق مدح لب مشکبو کریںغربت کدے میں کس سے تری گفتگو کریں
غربت بھی اپنے پاس ہے اور بھوک ننگ بھیکیسے کہیں کہ اس نے عطا کچھ نہیں کیا
ہر منزل غربت پہ گماں ہوتا ہے گھر کابہلایا ہے ہر گام بہت دربدری نے
سب نے غربت میں مجھ کو چھوڑ دیااک مری بیکسی نہیں جاتی
یا شب کی سلطنت میں دن کا سفیر آیاغربت میں آ کے چمکا گمنام تھا وطن میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books