aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aurat"
ایرے غیرے لوگ بھی پڑھنے لگے ہیں ان دنوںآپ کو عورت نہیں اخبار ہونا چاہئے
مانا جیون میں عورت اک بار محبت کرتی ہےلیکن مجھ کو یہ تو بتا دے کیا تو عورت ذات نہیں
اگر بزم ہستی میں عورت نہ ہوتیخیالوں کی رنگین جنت نہ ہوتی
ایک ہی عورت کو دنیا مان کراتنا گھوما ہوں کہ چکر آ گئے
آبرو کے لیے روتی ہے بہت پچھلے پہرایک عورت کہ جو پیشہ بھی نہیں چھوڑتی ہے
عورت کے خدا دو ہیں حقیقی و مجازیپر اس کے لیے کوئی بھی اچھا نہیں ہوتا
زمانے اب ترے مد مقابلکوئی کمزور سی عورت نہیں ہے
عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوںاک سچ کے تحفظ کے لیے سب سے لڑی ہوں
ابھی روشن ہوا جاتا ہے رستہوہ دیکھو ایک عورت آ رہی ہے
عورت کو سمجھتا تھا جو مردوں کا کھلونااس شخص کو داماد بھی ویسا ہی ملا ہے
سیاست کے چہرے پہ رونق نہیںیہ عورت ہمیشہ کی بیمار ہے
کون بدن سے آگے دیکھے عورت کوسب کی آنکھیں گروی ہیں اس نگری میں
میں کہ عورت ہوں مری شرم ہے میرا زیوربس تخلص اسی باعث تو حیاؔ رکھا ہے
اپنا تو جو کچھ بھی تھا گھر میں پڑا تھا سبھیتھوڑا بہت چھوڑنا چور کی عادت نہ تھی
اچھی خاصی رسوائی کا سبب ہوتی ہےدوسری عورت پہلی جیسی کب ہوتی ہے
جس کی آنکھوں میں شرارت تھی وہ محبوبہ تھییہ جو مجبور سی عورت ہے یہ گھر والی ہے
عشق انسان میں عورت کو جگا دیتا ہےلوگ ہو جاتے ہیں شاداب سمجھ لو لڑکی
آج کے انساں کی منزلعورت شہرت پیسہ ہے
تعقل مرد میں ہوتا ہے اور جذبات عورت میںمرے جیسا کوئی رکتا ترے جیسی کوئی بڑھتی
اگر سب سونے والے مرد عورت پاک طینت تھےتو اتنے جانور کس طرح بستر سے نکل آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books