aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bazaar-e-azal"
بازار ازل یوں تو بہت گرم تھا لیکنلے دے کے محبت کے خریدار ہمیں تھے
اپنا رہا ہوں غم کو بڑے احترام سےروز ازل سے یہ مری عادت ہے کیا کروں
روز ازل وہ درد مسلسل عطا ہوادل کو سکون مل نہ سکا عمر بھر کہیں
انشاؔ جی اسے روک کے پوچھیں تم کو تو مفت ملا ہے حسنکس لیے پھر بازار وفا میں تم نے یہ جنس گراں کی ہے
زندگی کے نرم کاندھوں پر لیے پھرتے ہیں ہمغم کا جو بار گراں انعام لے کر آئے ہیں
کیا کوئی دل کا خریدار ادھر آ نکلااس قدر گرمئ بازار کہاں سے آئی
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
یہاں وہاں سر بازار خوں بہا میراعجیب ہے کہ چکانا ہے خوں بہا مجھ کو
اس عقیدے نے لیا قیصر و کسریٰ سے خراجموت کا وقت ازل سے ہے مقرر دیکھو
ہے اور ہی طریقۂ بازار آج کلجنس نفیس کے ہیں خریدار آج کل
قدسیؔ تو اکیلا نہیں میدان سخن میںہر کوچہ و بازار میں فنکار بہت ہیں
گاؤں کے ذرے ذرے میں ہے شور و غل مگربازار چپ ہے اور نگر بولتے نہیں
یوسف حسن کا حسن آپ خریدار رہاپہلے بازار ازل مصر کا بازار رہا
اللہ رے یہ گرمیٔ بازار محبتخود حسن ازل بھی ہے خریدار محبت
بہار صبح ازل پھر گئی نگاہوں میںوہی فضا ترے کوچہ کے آس پاس بھی ہے
کرشما سازی حسن ازل ارے توبہمرا ہی آئینہ مجھ کو دکھا کے لوٹ لیا
ہم نشیں پوچھ نہ حال دل ناکام ازلیہی حسرت رہی پورا کوئی ارماں نہ ہوا
ہر ایک ذرے میں ہے باز گشت نور ازلزمیں کی خاک میں ضم ہیں ہزارہا سورج
ساقیٔ بزم روز ازل نے بادۂ حسن بھرا ہے اس میںآنکھیں ہیں ساغر شیشہ ہے گردن ماشاء اللہ ماشاء اللہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books