aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bhulaane"
یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیںاک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں
وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیںجنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں
تمہارے بس میں اگر ہو تو بھول جاؤ مجھےتمہیں بھلانے میں شاید مجھے زمانہ لگے
ہے عجب حال یہ زمانے کایاد بھی طور ہے بھلانے کا
کبھی ہم کو یقیں تھا زعم تھا دنیا ہماری جو مخالف ہے تو ہو جائے مگر تم مہرباں ہوہمیں یہ بات ویسے یاد تو اب کیا ہے لیکن ہاں اسے یکسر بھلانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
انہیں بھولنا یا انہیں یاد کرناوہ بچھڑے ہیں جب سے یہی مشغلہ ہے
دل میں کتنے عہد باندھے تھے بھلانے کے اسےوہ ملا تو سب ارادے توڑنا اچھا لگا
شہر کوچوں میں کرو حشر بپا آج کہ ہماس کے وعدوں کو بھلانے کے لئے نکلے ہیں
کیوں نہ ہم عہد رفاقت کو بھلانے لگ جائیںشاید اس زخم کو بھرنے میں زمانے لگ جائیں
وہ مری شکل مرا نام بھلانے والیاپنی تصویر سے کیا آنکھ ملاتی ہوگی
بھلا دیا تو بھلانے کی انتہا کر دیوہ شخص اب مرے وہم و گمان سے بھی گیا
وہ سوا یاد آئے بھلانے کے بعدزندگی بڑھ گئی زہر کھانے کے بعد
وہ بظاہر تو ملا تھا ایک لمحے کو عدیمؔعمر ساری چاہئے اس کو بھلانے کے لیے
غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوستوہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میں
وہ شکل پگھلی تو ہر شے میں ڈھل گئی جیسےعجیب بات ہوئی ہے اسے بھلانے میں
اب نہ وہ چھت ہے نہ وہ زینہ نہ انگور کی بیلصرف اک اس کو بھلانے کی قسم باقی ہے
سوچا ہی نہ تھا یوں بھی اسے یاد رکھیں گےجب اس کو بھلانے کی بھی فرصت نہ ملے گی
تجھے یاد کر کے بھلانے سے پہلےمیں رویا بہت مسکرانے سے پہلے
دور کس کس کو کروں تم کو بھلانے کے لیےچھیڑ کر بات تری یار دکھی کرتا ہے
سنا ہے آج وہ مرہم پہ چوٹ رکھے گامجھی سے مجھ کو بھلانے کا مشورہ کرے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books