aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chehra"
یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیںغمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تراکچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
وہ ایک ہی چہرہ تو نہیں سارے جہاں میںجو دور ہے وہ دل سے اتر کیوں نہیں جاتا
اول اول کی محبت کے نشے یاد تو کربے پیے بھی ترا چہرہ تھا گلستاں جاناں
پھر چاہتا ہوں نامۂ دل دار کھولناجاں نذر دل فریبی عنواں کیے ہوئے
چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آ سکےوقت نے کس شبیہ کو خواب و خیال کر دیا
اندھیارے سے ایک کرن نے جھانک کے دیکھا شرمائیدھندلی چھب تو یاد رہی کیسا تھا چہرہ بھول گیا
دیکھو یہ کسی اور کی آنکھیں ہیں کہ میریدیکھوں یہ کسی اور کا چہرہ ہے کہ تم ہو
بھڑکائیں مری پیاس کو اکثر تری آنکھیںصحرا مرا چہرا ہے سمندر تری آنکھیں
اتنے روشن چہرے پر بھیسورج کا ہے سایا چاند
پرکھنا مت پرکھنے میں کوئی اپنا نہیں رہتاکسی بھی آئنے میں دیر تک چہرہ نہیں رہتا
بنے گا مہر قیامت بھی ایک خال سیاہجو چہرہ داغؔ سیہ رو نے آشکار کیا
چاند ستارے پھول پرندے شام سویرا ایک طرفساری دنیا اس کا چربہ اس کا چہرا ایک طرف
ایک بے چہرہ سی امید ہے چہرہ چہرہجس طرف دیکھیے آنے کو ہے آنے والا
کس کو پتھر ماروں قیصرؔ کون پرایا ہےشیش محل میں اک اک چہرا اپنا لگتا ہے
دعا کرو کہ یہ پودا سدا ہرا ہی لگےاداسیوں میں بھی چہرہ کھلا کھلا ہی لگے
تیرا چہرہ کتنا سہانا لگتا ہےتیرے آگے چاند پرانا لگتا ہے
کیوں مری شکل پہن لیتا ہے چھپنے کے لیےایک چہرہ کوئی اپنا بھی خدا کا ہوتا
دیکھ تو آن کے چہرہ میرااک نظر بھی تری کیا کرتی ہے
ہر اک مفلس کے ماتھے پر الم کی داستانیں ہیںکوئی چہرہ بھی پڑھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books