aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chiinaar"
وہ آگ ہے کہ مری پور پور جلتی ہےمرے بدن کو ملا ہے چنار کا موسم
ہوئی ہے بس کہ صرف مشق تمکین بہار آتشبہ انداز حنا ہے رونق دست چنار آتش
ایسے سلگ اٹھا تری یادوں سے دل مراجیسے دھدھک اٹھیں کہیں جنگل چنار کے
بجھنے کی دل کی آگ نہیں زیر خاک بھیہوگا درخت گور پہ میری چنار کا
جل گیا آگ میں آپ اپنے میں مانند چنارپیستے رہ گئے دانت ارہ و سوہاں کیا کیا
یہی چنار یہی جھیل کا کنارا تھایہیں کسی نے مرے ساتھ دن گزارا تھا
تری سواری میں کب پنج شاخے ہیں اے سروجلو میں صحن گلستاں سے ہے چنار آیا
بدن ہے اس کا کہ جیسے چنار کا موسموہ اپنی آگ میں ہر رات جلتا رہتا ہے
آ گئی لو خزاں کی پربت تکوادیوں میں چنار جلتے ہیں
اس کی چھون سے جل اٹھا میرے بدن کا روم روممجھ کو تو دست یار نے جیسے چنار دیا
سرخ پوشاک پہن کر وہ سہی قد جو گیاجل اٹھے سرو چمن مثل چنار آپ سے آپ
ببول سبز ہے باندھے حصار ناز اجملؔمجھے بھی اپنی زمیں میں چنار بونے دے
خزاں کا خوف مجھے کھائے جا رہا ہے کمالؔچنار سرخ نہ ہوں آتش سخن کی طرح
تودہ ریگ و نخل خشک چنارچھپ گئی کس کی اوٹ میں برسات
سوز دل میرا مجھ کو دے ہے جلاآہ مثل چنار کیا کیجے
تنے پہ جس کے تراشے تھے ہم نے نام کبھیخیالؔ کیجے یہی وہ چنار ہے شاید
گلوں میں رنگ بھرے گا مجھے یہ فکر نہیںچنار پھر سے جلے گا مجھے یہ فکر نہیں
پرائی آگ میں اندر سے جل رہا ہوں میںمرے چنار شجر تم بچا سکے نہ مجھے
انیس جاں تو ہیں یہ خوش قداں چنار مگرادائیں تیری انہیں کس طرح سکھائیں ہم
اس نے بس اتنا ہی پوچھا سبز چنار اب کتنے ہیںسر سے پا تک لرز اٹھا میں دل پہ گرا اک شعلہ سا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books