aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "darya"
دریائے مدعا کا لائے ہیں تھاہ جب سیںہر بوند اشک کا ہے در عدن ہمارا
دریائے موج خیز بھی جس پر سوار تھاہونا پڑا سوار اسی ناؤ پر مجھے
یوں تو کہنے کو ایک قطرہ ہوںسچ تو یہ ہے کہ جزو دریا ہوں
ہوئے مر کے ہم جو رسوا ہوئے کیوں نہ غرق دریانہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا
دو اشک جانے کس لیے پلکوں پہ آ کر ٹک گئےالطاف کی بارش تری اکرام کا دریا ترا
میں دریا سے بھی ڈرتا ہوںتم دریا سے بھی گہرے ہو
ہوتا ہے نہاں گرد میں صحرا مرے ہوتےگھستا ہے جبیں خاک پہ دریا مرے آگے
آخرش وہ بھی کہیں ریت پہ بیٹھی ہوگیتیرا یہ پیار بھی دریا ہے اتر جائے گا
آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصرؔپھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں
ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہےجس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
آپ دریا ہیں تو پھر اس وقت ہم خطرے میں ہیںآپ کشتی ہیں تو ہم کو پار ہونا چاہئے
تجھے چاند بن کے ملا تھا جو ترے ساحلوں پہ کھلا تھا جووہ تھا ایک دریا وصال کا سو اتر گیا اسے بھول جا
سامنے چشم گہر بار کے کہہ دو دریاچڑھ کے گر آئے تو نظروں سے اتر جائیں گے
میں تو جلتے ہوئے صحراؤں کا اک پتھر تھاتم تو دریا تھے مری پیاس بجھاتے جاتے
اک درد کا پھیلا ہوا صحرا ہے کہ میں ہوںاک موج میں آیا ہوا دریا ہے کہ تم ہو
اپنی لہر ہے اپنا روگدریا ہوں اور پیاسا ہوں
میں وہ دریا ہوں کہ ہر بوند بھنور ہے جس کیتم نے اچھا ہی کیا مجھ سے کنارہ کر کے
قطرہ دریا میں جو مل جاے تو دریا ہو جائےکام اچھا ہے وہ جس کا کہ مآل اچھا ہے
لگ کے ساحل سے جو بہتا ہے اسے بہنے دوایسے دریا کا کبھی رخ نہیں موڑا کرتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books