aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "falak"
سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہےستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں
دست فلک میں گردش تقدیر تو نہیںدست فلک میں گردش ایام ہی تو ہے
لگنے نہ دے بس ہو تو اس کے گوہر گوش کو بالے تکاس کو فلک چشم مہ و خور کی پتلی کا تارا جانے ہے
کچھ تو دے اے فلک ناانصافآہ و فریاد کی رخصت ہی سہی
گور کس دل جلے کی ہے یہ فلکشعلہ اک صبح یاں سے اٹھتا ہے
فلک سے طور قیامت کے بن نہ پڑتے تھےاخیر اب تجھے آشوب روزگار کیا
گھٹائیں اٹھتی ہیں برسات ہونے لگتی ہےجب آنکھ بھر کے فلک کو کسان دیکھتا ہے
فلک نے ان کو عطا کی ہے خواجگی کہ جنہیںخبر نہیں روش بندہ پروری کیا ہے
نیرنگ ہے ایک ایک ترا دید کے قابلہم اے فلک شعبدہ گر دیکھ رہے ہیں
میرے دامن میں آ گرے سارےجتنے طشت فلک میں تارے تھے
وہ لے لیں گوشۂ دامن میں اپنے یا فلک چن لےمری آنکھوں میں آنسو بار بار آیا نہیں کرتے
ہاں اے فلک پیر جواں تھا ابھی عارفکیا تیرا بگڑتا جو نہ مرتا کوئی دن اور
فلک سفلہ بے محابا ہےاس ستمگر کو انفعال کہاں
ہم تجھ سے کس ہوس کی فلک جستجو کریںدل ہی نہیں رہا ہے کہ کچھ آرزو کریں
اندھیرے ڈھل گئے روشن ہوئے منظر زمیں جاگی فلک جاگا تو جیسے جاگ اٹھی زندگانیمگر کچھ یاد ماضی اوڑھ کے سوئے ہوئے لوگوں کو لگتا ہے جگانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
جب بھی نظر اٹھی تو فلک کی طرف اٹھیبر گشتہ آسمان سے گویا نہ تو نہ میں
اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیںفقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم
مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوںتب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
کتنی جلدی میلی کرتا ہے پوشاکیں روز فلکصبح ہی رات اتاری تھی اور شام کو شب پہنائی بھی
چاندنی کا سماں تھا اور ہم تماب ستارے پلک پلک دیکھوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books