aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ilm"
اپنا لڑنا بھی محبت ہے تمہیں علم نہیںچیختی تم رہی اور میرا گلا بیٹھ گیا
یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیںاک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں
تمام علم زیست کا گزشتگاں سے ہی ہواعمل گزشتہ دور کا مثال میں ملا مجھے
نسبت علم ہے بہت حاکم وقت کو عزیزاس نے تو کار جہل بھی بے علما نہیں کیا
اے عشق یہ سب دنیا والے بیکار کی باتیں کرتے ہیںپائل کے غموں کا علم نہیں جھنکار کی باتیں کرتے ہیں
طالبؔ کو یہ کیا علم، کرم ہے کہ ستم ہےجانے کے لیے روٹھ، منانے کے لیے آ
اتنے چپ چاپ کہ رستے بھی رہیں گے لا علمچھوڑ جائیں گے کسی روز نگر شام کے بعد
تین سو سال سے ہیں ہند کے مے خانے بنداب مناسب ہے ترا فیض ہو عام اے ساقی
دنیا پہ اپنے علم کی پرچھائیاں نہ ڈالاے روشنی فروش اندھیرا نہ کر ابھی
وہ کھڑا ہے ایک باب علم کی دہلیز پرمیں یہ کہتا ہوں اسے اس خوف میں داخل نہ ہو
علم میں بھی سرور ہے لیکنیہ وہ جنت ہے جس میں حور نہیں
زمانے بھر کو پتا ہے میں کس طریق پہ ہوںسبھی کو علم ہے کس دل ربا کے ساتھ ہوں میں
راستوں کا علم تھا ہم کو نہ سمتوں کی خبرشہر نامعلوم کی چاہت مگر کرتے رہے
علم کے دریا سے نکلے غوطہ زن گوہر بدستوائے محرومی خذف چین لب ساحل ہوں میں
تجھے حواس کی آوارگی کا علم کہاںکبھی میں تجھ کو ترے سامنے تلاش کروں
اس کی خاطر گھر سے باہر ٹھہرا ہوںورنہ علم ہے چابی گیٹ پہ رکھی ہے
خودی ہو علم سے محکم تو غیرت جبریلاگر ہو عشق سے محکم تو صور اسرافیل
رقابت علم و عرفاں میں غلط بینی ہے منبر کیکہ وہ حلاج کی سولی کو سمجھا ہے رقیب اپنا
بیان علم معانی فصاحت علم بلاغبیان کر نہیں سکتے کسی کی ایک ہنسی
نا سپاسان علم کے سر پہپگڑیاں باندھتے رہا کیجے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books