aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jamaa"
کرتا ہوں جمع پھر جگر لخت لخت کوعرصہ ہوا ہے دعوت مژگاں کیے ہوئے
جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کواک تماشا ہوا گلہ نہ ہوا
غیر لیں محفل میں بوسے جام کےہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے
رشتۂ ناز کو جانا بھی تو تم سے جاناجامۂ فخر پہننا بھی تمہی سے سیکھا
روشن جمال یار سے ہے انجمن تمامدہکا ہوا ہے آتش گل سے چمن تمام
جمع تھے رات مرے گھر ترے ٹھکرائے ہوئےایک درگاہ پہ سب راندۂ درگاہ ملے
پھر ہیں وہی اداسیاں پھر وہی سونی کائناتاہل طرب کی محفلیں رنگ جما کے رہ گئیں
دل نہ پہنچا گوشۂ داماں تلکقطرۂ خوں تھا مژہ پر جم رہا
دامن میں کیے ہیں جمع گردابجیبوں میں حباب رکھ رہا ہوں
کس طرح جمع کیجیے اب اپنے آپ کوکاغذ بکھر رہے ہیں پرانی کتاب کے
جو کچھ ہے رنگ اس کا سو ہے نظر میں اپنیگو جامہ زرد پہنے یا چیرہ لال باندھے
عجب کیا چھٹا روح سے جامۂ تنلٹے راہ میں کارواں کیسے کیسے
تجھی پہ ختم ہے جاناں مرے زوال کی راتتو اب طلوع بھی ہو جا کہ ڈھل رہا ہوں میں
مٹ گئے دل سے نقش باطل سبنقشہ اپنا جما دیا تو نے
کہتے ہوئے ساقی سے حیا آتی ہے ورنہہے یوں کہ مجھے درد تہ جام بہت ہے
یہ جھریاں نہیں ہاتھوں پہ ضعف پیری نےچنا ہے جامۂ اصلی کی آستینوں کو
ہو گئے ہیں جمع اجزائے نگاہ آفتابذرے اس کے گھر کی دیواروں کے روزن میں نہیں
میں نے خود کو جمع کیا پچیس برس میںیہ سامان تو مجھ سے یکجا پھر نہیں ہوگا
اے عدوئے مصلحت چند بہ ضبط افسردہ رہکردنی ہے جمع تاب شوخیٔ دیدار دوست
تو یک جہاں قماش ہوس جمع کر کہ میںحیرت متاع عالم نقصان و سود تھا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books