aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khalvat"
اتنا مانوس نہ ہو خلوت غم سے اپنیتو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو ڈر جائے گا
ہم کہ دکھ اوڑھ کے خلوت میں پڑے رہتے ہیںہم نے بازار میں زخموں کی نمائش نہیں کی
میرے ہونے میں ہے کیا رسوائیاے وہ مجلس نہیں خلوت ہی سہی
سوچ کر اس کی خلوت انجمنیواں میں اپنی کمی کو بھول گیا
تیرے کرم سے اے الم حسن آفریںدل بن گیا ہے دوست کی خلوت کبھی کبھی
ابھی زندہ ہوں لیکن سوچتا رہتا ہوں خلوت میںکہ اب تک کس تمنا کے سہارے جی لیا میں نے
خلوت کی گھڑی گزری جلوت کی گھڑی آئیچھٹنے کو ہے بجلی سے آغوش سحاب آخر
جب ہے یہ خانۂ دل آپ کی خلوت کے لیےپھر کوئی آئے یہاں کیسے گوارا کرتے
دیکھا اسدؔ کو خلوت و جلوت میں بارہادیوانہ گر نہیں ہے تو ہشیار بھی نہیں
تیرا خیال خواب خواب خلوت جاں کی آب و تابجسم جمیل و نوجواں شام بخیر شب بخیر
خلوت خیال یار سے ہے انتظار میںآئیں فرشتے لے کے اجازت مزار میں
ان کو خلوت سرا میں بے پردہصاف میدان پا کے دیکھ لیا
خلوت انتظار میں اس کیدر و دیوار کا تماشا ہے
سمتوں میں بکھری وہ خلوت وہ دل کی رنگ آبادییعنی وہ جو بام و در تھے یکسر گرد و باد ہوئے
خلوت ناز اور آئینہخود نگر کو ہے خود نگر درپیش
گزار اے شوق اب خلوت کی راتیںگزارش بن گلہ بن گفتگو بن
خلوت مضراب ساز و ناز میںچاہیے ہم کو تیری سسکاریاں
خلوت بنے گی تیرے غم جاں نواز کیلیں گے یہ کام اپنے دل شادماں سے ہم
ہاتھ نرمی سے چھڑاتی ہوئی خلوت نے کہایہ جو خلوت ہے تماشا ہے کوئی دیکھ نہ لے
کچھ محتسبوں کی خلوت میں کچھ واعظ کے گھر جاتی ہےہم بادہ کشوں کے حصے کی اب جام میں کم تر جاتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books