aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kirdaar"
یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکنلوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
میں ایک کردار سے بڑا تنگ ہوں قلم کارمجھے کہانی میں ڈال غصہ نکالنا ہے
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔآدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئے
نئے کردار آتے جا رہے ہیںمگر ناٹک پرانا چل رہا ہے
وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گاکردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا
کچھ بھی تھا سچ کے طرف دار ہوا کرتے تھےتم کبھی صاحب کردار ہوا کرتے تھے
روشنی ایسی عجب تھی رنگ بھومی کی نسیمؔہو گئے کردار مدغم کرشن بھی رادھا لگا
یہ کوئی اور ہی کردار ہے تمہاری طرحتمہارا ذکر نہیں ہے مری کہانی میں
پیر حرم کو دیکھا ہے میں نےکردار بے سوز گفتار واہی
کون پہچانے گا دانشؔ اب تجھے کردار سےبے مروت وقت کو تازہ نشانی چاہیئے
ہمیں گواہ بنایا ہے وقت نے اپنابنام عظمت کردار آؤ سچ بولیں
کہانیوں کے وہ کردار جو لکھے نہ گئےخبر سے حذف شدہ واقعات ہیں ہم لوگ
کس احساس جرم کی سب کرتے ہیں توقعاک کردار کیا تھا جس میں قاتل تھا میں
دعووں کی ترازو میں تو عظمت نہیں تلتیفیتے سے تو کردار کو ناپا نہیں جاتا
اے لا الٰہ کے وارث باقی نہیں ہے تجھ میںگفتار دلبرانہ کردار قاہرانہ
کہانی میں نئے کردار شامل ہو گئے ہیںنہیں معلوم اب کس ڈھب تماشا ختم ہوگا
کہانی میں جو ہوتا ہی نہیں ہےکہانی کا وہی کردار ہوں میں
داستانوں کے سبھی کردار کم ہونے لگےآج کاغذ چنتی پھرتی ہے پری بغداد کی
ہم نے کردار کو کپڑوں کی طرح پہنا ہےتم نے کپڑوں ہی کو کردار سمجھ رکھا ہے
ایسی دفعہ نہ لگا جس میں ضمانت مل جائےمیرے کردار کو چن اپنے نشانے کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books