aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kufr"
ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفرکعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے
اب اس کو کفر مانیں یا بلندیٔ نظر جانیںخدائے دو جہاں کو دے کے ہم انسان لیتے ہیں
ایمان جانئے کہ اسے کفر جانئےمیں سر جھکا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے
کیوں کفر ہے دیدار صنم حضرت واعظاللہ دکھاتا ہے بشر دیکھ رہے ہیں
ایمان و کفر اور نہ دنیا و دیں رہےاے عشق شاد باش کہ تنہا ہمیں رہے
کہاں تو خمارؔ اور کہاں کفر توبہتجھے پارساؤں نے بہکا دیا ہے
کفر و ایماں کہا گیا جس کوبات وہ خد و خال کی ہوگی
مرا کفر حاصل زہد ہے مرا زہد حاصل کفر ہےمری بندگی وہ ہے بندگی جو رہین دیر و حرم نہیں
اگر ہو عشق تو ہے کفر بھی مسلمانینہ ہو تو مرد مسلماں بھی کافر و زندیق
شکوہ ہے کفر اہل محبت کے واسطےہر اک جفائے دوست پہ شکرانہ چاہئے
اس کفر عشق سے مجھے کیوں روکتے ہو تمایمان والو میرا ہی ایمان جائے گا
جرم ہے تیری گلی سے سر جھکا کر لوٹناکفر ہے پتھراؤ سے گھبرانا تیرے شہر میں
دل بتوں پہ نثار کرتے ہیںکفر کو پائیدار کرتے ہیں
چلو وہ کفر کے گھر سے سلامت آ گئے لیکنخدا کی مملکت میں سوختہ جانوں پہ کیا گزری
اس بت کے پجاری ہیں مسلمان ہزاروںبگڑے ہیں اسی کفر میں ایمان ہزاروں
چل رہا ہے کام سارا خوب مل جل کر یہاںکفر بھی چمٹا ہوا ہے جذب ایمانی کے ساتھ
تو مرا کفر بھی ہے تو مرا ایمان بھی ہےتو نے لوٹا ہے مجھے تو نے بسایا ہے مجھے
جاگے ہو رات محفل اغیار میں ضرورآنکھوں میں اب وہ کفر کی ظلمت نہیں رہی
کفر و ایماں کے سوا بھی کچھ مناظر اور ہیںان کے ہر انداز پر ایمان لاتے جائیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books