aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "miTii.n"
برسات میں دیوار و در کی ساری تحریریں مٹیںدھویا بہت مٹتا نہیں تقدیر کا لکھا ہوا
یہ مری زباں پہ غزل نہیں میں سنا رہا ہوں کہانیاںکہ کسی کے عہد شباب پر مٹیں کیسی کیسی جوانیاں
ان کے دل کی کدورتیں نہ مٹیںاپنی ہستی مٹا کے دیکھ لیا
نہیں مٹتیں تری یادیں ندی میں خط بہانے سےیہ اکثر لوٹ آتی ہیں کسی دل کش بہانے سے
دشمن نظر پڑا تو مٹیں رنجشیں تماملڑنے کو سارا شہر ہی تیار ہو گیا
داغ بھی دل کے مٹے دل کی امیدیں بھی مٹیںتری حسرت بھی گلے مل کے جدا ہوتی ہے
تاریکیاں مٹیں شب ہجراں ہوئی تماماس رخ پہ رنگ و نور شفق کھل رہا ہے آج
غلط فہمیاں مے کے بارے میں مٹتیںاگر شیخ شہر آپ مے خوار ہوتا
پھول سے رنگ جدا ہونا کوئی کھیل نہیںاپنی مٹی کو کہیں چھوڑ کے جائیں کیسے
ان سے نظریں کیا ملیں روشن فضائیں ہو گئیںآج جانا پیار کی جادوگری کیا چیز ہے
بلندی پر انہیں مٹی کی خوشبو تک نہیں آتییہ وہ شاخیں ہیں جن کو اب شجر اچھا نہیں لگتا
آسمانوں کی طرف پھینک دیا ہے میں نےچند مٹی کے چراغوں کو ستارہ کر کے
وقت کے ساتھ ہے مٹّی کا سفر صدیوں سےکس کو معلوم کہاں کے ہیں کدھر کے ہم ہیں
مرے ہاتھوں سے لگ کر پھول مٹی ہو رہے ہیںمری آنکھوں سے دریا دیکھنا صحرا لگے گا
دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہےمل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہے
اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیںاس کو کھو کر تو مرے پاس رہا کچھ بھی نہیں
ہو بے نیاز اثر بھی کبھی تری مٹیوہ کیمیا ہی سہی رہ گئی کسر پھر بھی
دو ہی چیزیں اس دھرتی میں دیکھنے والی ہیںمٹی کی سندرتا دیکھو اور مجھے دیکھو
ہم کو معلوم ہے شہرت کی بلندی ہم نےقبر کی مٹی کا دیکھا ہے برابر ہونا
مٹی کی عزت ہوتی ہےپانی کا چرچا ہوتا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books