aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "munsif"
اسی کا شہر وہی مدعی وہی منصفہمیں یقیں تھا ہمارا قصور نکلے گا
منصف ہو اگر تم تو کب انصاف کرو گےمجرم ہیں اگر ہم تو سزا کیوں نہیں دیتے
کیوں بخش دیا مجھ سے گنہ گار کو مولامنصف تو کسی سے بھی رعایت نہیں کرتا
منصف شہر کی وحدت پہ نہ حرف آ جائےلوگ کہتے ہیں کہ ارباب جفا اور بھی ہیں
میرا سر حاضر ہے لیکن میرا منصف دیکھ لےکر رہا ہے میری فرد جرم کو تحریر کون
تیغ منصف ہو جہاں دار و رسن ہوں شاہدبے گنہ کون ہے اس شہر میں قاتل کے سوا
سنا ہے وقت کا حاکم بڑا ہی منصف ہےپکار کر سر دربار آؤ سچ بولیں
میں ہی ملزم ہوں میں ہی منصف ہوںکوئی صورت نہیں رہائی کی
کون سا جرم خدا جانے ہوا ہے ثابتمشورے کرتا ہے منصف جو گنہ گار کے ساتھ
تمام عمر کی تنہائی کی سزا دے کرتڑپ اٹھا مرا منصف بھی فیصلہ دے کر
آپ ہی کی ہے عدالت آپ ہی منصف بھی ہیںیہ تو کہیے آپ کے عیب و ہنر دیکھے گا کون
شہادتیں مرے حق میں تمام جاتی تھیںمگر خموش تھے منصف نظیر ایسی تھی
تاریخ پہ تاریخ بدل دے نہ گواہیمنصف ہی عدالت کا بدل جائے تو اچھا
راستے میں تم اگر بھیگے تو خفگی مجھ پہ کیوںمیرے منصف پہ خطا میری ہے یا برسات کی
بنے اس طبیعت سے کیوں کر کسی کیذرا جی میں منصف تو دل دار تم ہو
وہی منصفوں کی روایتیں وہی فیصلوں کی عبارتیںمرا جرم تو کوئی اور تھا پہ مری سزا کوئی اور ہے
منصف ترے انصاف سے واقف ہوں تبھی توناکردہ گناہوں کی سزا ڈھونڈھ رہا ہوں
بنا ہے عرشؔ وہ منصف تو پھر یہ بھی کبھی دیکھےہوا ہے بند جو مجھ پر وہی ویرانہ میرا تھا
میں ابھی تو مجرم ہوں آپ اپنا قاتل ہوںکانپ اٹھے گا منصف بھی جب مجھے سزا دے گا
منصف تو فیصلوں کی تجارت میں لگ گئےاب جانے کس سے ہم کو تقاضائے عدل ہے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books