aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nuqoosh"
ابھی نقوش نمایاں نہیں ہوئے ہیں مرےتراش کر مجھے بار دگر بنایا جائے
زخم کی صورت نظر آتے ہیں چہروں کے نقوشہم نے آئینوں کو تہذیبوں کا مقتل کر دیا
راہ میں ایسے نقوش کف پا بھی آئےمیں نے دانستہ جنہیں گرد سفر جانا تھا
روز کاغذ پہ بناتا ہوں میں قدموں کے نقوشکوئی چلتا نہیں اور ہم سفری لگتی ہے
گمراہ محبت ہوں پوچھو نہ مری منزلہر نقش قدم میرا منزل کا پتا ہوگا
نقوش پاؤں کے لکھتے ہیں منزل نا یافتمرا سفر تو ہے تحریر میری راہوں میں
نقوش خال و خد میں دل نوازی کی ادا کم ہےحجاب آمیز آنکھوں میں بھی تھوڑی شوخیاں رکھ دو
سر کو کبھی قدم پہ جھکایا نہ جائے گاان کے نقوش پا کو مٹایا نہ جائے گا
کار گاہ نقوش عبرت کوکیفؔ سب کائنات کہتے ہیں
نقوش لمس حقیقت مٹانے والا تھامگر وہ خواب مری دسترس میں آیا نئیں
میری ہر بات بے اثر ہی رہینقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
مذاق چھوڑ بتا یہ کہ مجھ سے کیا پردہترے نقوش ہیں سارے مرے تلاشے ہوئے
گئے دنوں کی تصویروں کے بجھتے ہوئے نقوشتازہ ترک تعلق کے صدمات اکیلا کمرہ
بے ستوں خیمۂ ثبات ترامحو صحرا نقوش پا میرے
کنج نسیاں میں پڑے دھندلا گئے اس کے نقوشاب تو اس خوش رنگ کی تمثیل ہی ممکن نہیں
جان لیتا ہوں ہر اک چہرے کے پوشیدہ نقوشتم سمجھتے ہو کہ میں کچھ بھی نہیں جانتا ہوں
مرے پیچھے یہ تو محال ہے کہ زمانہ گرم سفر نہ ہوکہ نہیں مرا کوئی نقش پا جو چراغ راہ گزر نہ ہو
ہر فلسفے کو وقت نے ایسے مٹا دیاجیسے کوئی نقوش مٹا دے سلیٹ کے
تصویر کے دو رخ ہیں جاں اور غم جاناںاک نقش چھپانا ہے اک نقش دکھانا ہے
اگرچہ اصرار بے خودی ہے تجھے بھی زر پوش محفلوں میںمجھے بھی ضد ہے کہ تیرے دل میں نقوش ماضی ابھار آؤں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books