aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paakii"
دیں پاکی دامن کی گواہی مرے آنسواس یوسف بے درد کا اعجاز تو دیکھو
اے آسمان تیری عنایت بجا مگرفصلیں پکی ہوئی ہوں تو بارش فضول ہے
رحمت ہوگی طالب عصیاںرشک کرے گی پاکئ دامن
اینٹ اور پتھر مٹی گارے کے مضبوط مکانوں میںپکی دیواروں کے پیچھے ہر گھر کچا لگتا ہے
علم کا مقصود ہے پاکی عقل و خردفقر کا مقصود ہے عفت قلب و نگاہ
اگرچہ بحر کی موجوں میں ہے مقام اس کاصفائے پاکی طینت سے ہے گہر کا وضو
ہے پکی عمروں کی اک بے زبان سی لڑکیاسی کا رشتہ ہوں اور وہ بھی آخری ہوں میں
ایک فقیر چلا جاتا ہے پکی سڑک پر گاؤں کیآگے راہ کا سناٹا ہے پیچھے گونج کھڑاؤں کی
گاؤں کی پگڈنڈیاں پکی سڑک سے جا ملیںتنگ گلیوں میں بدل کر رہ گئے میدان بھی
اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایتدامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ
دامن کو بچاتا ہے وہ کافر کہ مباداچھو جائے کہیں پاکئ خون شہدا سے
کچے سپنوں سے اچھا ہے پکی نیندیں سو لیناایسے خواب کو کیا رونا جو پلک کے بال سے ٹوٹ گیا
جس بات کا مطلب خوشبو ہے ہر گاؤں کے کچے رستے پراس بات کا مطلب بدلے گا جب پکی سڑک آ جائے گی
کچے گھروں کے گاؤں میں برسات رہ گئیپکی سڑک بنی بھی تو پکے مکان تک
کسی بھی طرح رشوت دے کے پکی نوکری کر لومیاں ڈیوٹی تمہیں لے دے کے سرکاری تو کرنی ہے
اک اور کھیت پکی سڑک نے نگل لیااک اور گاؤں شہر کی وسعت میں کھو گیا
میں وہ یوسف نہیں جو پاکئ دامن دیکھےدور حاضر میں زلیخا کی بھی سرکار نہیں
پکی سڑکوں والے شہر میں کس سے ملنے جائیںہولے سے بھی پاؤں پڑے تو بج اٹھتی ہیں کھڑاؤں
عشق آثار زلیخاؤں کی اس بستی میںصاحبو پاکئ داماں پہ بھروسہ نہ کرو
فلک کو وجد ہوگا اے پری تیرے تبسم سےاتر آئے گی زہرہ رقص کرتی بزم انجم سے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books