aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pag.dii"
سب کی پگڑی کو ہواؤں میں اچھالا جائےسوچتا ہوں کوئی اخبار نکالا جائے
ہر ایک شہر کا معیار مختلف دیکھاکہیں پہ سر کہیں پگڑی کا احترام ہوا
یہ تیرا تاج نہیں ہے ہماری پگڑی ہےیہ سر کے ساتھ ہی اترے گی سر کا حصہ ہے
اپنی حدوں میں رہئے کہ رہ جائے آبرواوپر جو دیکھنا ہے تو پگڑی سنبھالیے
ریشم کی چادر اوڑھی پگڑی باندھیدامن میں دروازے کی مٹی باندھی
سکے کے ساتھ ساتھ جو پگڑی اچھل پڑیجتنے بچے تھے حامل دستار مر گئے
میں اپنی بے خبری سے شکیبؔ واقف ہوںبتاؤ پیچ ہیں کتنے تمہاری پگڑی میں
پگڑی پیروں میں کیسے میں رکھتاہاتھ دستار تک نہیں پہنچا
فرض کچھ پگڑی بچانا بھی ہے لیکن ایک دندیکھنا سر بھی چلے آئیں گے دستاروں کے ساتھ
ہوا نے اہل صحرا کو عجب ملبوس بخشا ہےسروں پر لوگ پگڑی کے بجائے گرد رکھتے ہیں
کھلا نشے میں جو پگڑی کا پیچ اس کی میرؔسمند ناز پہ ایک اور تازیانہ ہوا
یہ جو سردار بن کے بیٹھا ہےاس کی پگڑی اتار دے کوئی
کوئی تو پگڑی بدلتا ہے اور سے لیکنمیاں نظیرؔ ہم اب تم سے تن بدلتے ہیں
اپنی آنکھوں میں پڑی پھرتی ہے اب تک روز و شبعرش پر داتا وہی صورت دکھانی آپ کی
دوستوں کی اس ادا پر ہو گیا قربان میںمیری پگڑی لے چکے اب میرا سر بھی چاہئے
شریف لوگوں کی پگڑی اچھالتے پھرناہمارے عہد کے بچوں کا مشغلہ کیا ہے
اے شوخ تیری دست درازی سے نشہ میںگردوں تک آفتاب کی پگڑی اچھل گئی
میں تجھے جانتا ہوں پیچھے سےتیری پگڑی اچھال سکتا ہوں
شہرت کما رہے ہو تم اخبار کی طرحاپنے پرائے لوگوں کی پگڑی اچھال کر
بیٹیاں تو اس لئے بھی بے وفا ہیں عشق میںباپ کی پگڑی ہے بھاری عشق کی تاثیر پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books