aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaaf"
آج پھر مقتل میں قاتل کہہ رہا ہے بار بارآئیں وہ شوق شہادت جن کے جن کے دل میں ہے
باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھولشاخ سے بڑھ کر کف دل دار پر اچھا لگا
ہم عرض وفا بھی کر نہ سکے کچھ کہہ نہ سکے کچھ سن نہ سکےیاں ہم نے زباں ہی کھولی تھی واں آنکھ جھکی شرما بھی گئے
کھولی ہیں ذوق دید نے آنکھیں تری اگرہر رہ گزر میں نقش کف پائے یار دیکھ
بے نیاز کف دریا انگشتریت پر نام لکھا کرتی ہے
یا شب کو دیکھتے تھے کہ ہر گوشۂ بساطدامان باغبان و کف گل فروش ہے
ریت ہی ریت ہے اس دل میں مسافر میرےاور یہ صحرا ترا نقش کف پا چاہتا ہے
مجھے صاف بتائے نگار اگر تو یہ پوچھوں میں رو رو کے خون جگرملے پاؤں سے کس کے ہیں دیدۂ تر کف پا پہ جو رنگ حنا نہ رہا
سادگی پر اس کی مر جانے کی حسرت دل میں ہےبس نہیں چلتا کہ پھر خنجر کف قاتل میں ہے
زیر زمیں سے آتا ہے جو گل سو زر بکفقاروں نے راستے میں لٹایا خزانہ کیا
بے اثر نالے نہیں آپ کا ڈر ہے مجھ کوابھی کہہ دیجیے پھر دیکھیے کیا ہوتا ہے
مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھےمیں سر بکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے
دست صیاد بھی عاجز ہے کف گلچیں بھیبوئے گل ٹھہری نہ بلبل کی زباں ٹھہری ہے
سر بکف میں بھی ہوں شمشیر بکف ہے تو بھیتو نے کس دن پہ یہ تقریب اٹھا رکھی ہے
وہ عجب دنیا کہ سب خنجر بکف پھرتے ہیں اورکانچ کے پیالوں میں صندل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
مجھ جسم کی مٹی پہ ترے نقش کف پااور میں بھی بڑا خوش کہ ارے کیا ہوا تو ہے
تابش میں اپنی مہر و مہ و نجم سے سواجگنو سی یہ زمیں جو کف آسماں میں ہے
اگر ہے شوق بڑوں سے مکالمے کا تجھےدرست پہلے ترا شین قاف ہو جائے
راہ میں ایسے نقوش کف پا بھی آئےمیں نے دانستہ جنہیں گرد سفر جانا تھا
شہید شب فقط احمد فرازؔ ہی تو نہیںکہ جو چراغ بکف تھا وہی نشانہ ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books