aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rove"
کس کس اپنی کل کو رووے ہجراں میں بے کل اس کاخواب گئی ہے تاب گئی ہے چین گیا آرام گیا
بیٹھ کر سایۂ گل میں ناصرؔہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفرکعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے
ہم عشق کے ماروں کا اتنا ہی فسانا ہےرونے کو نہیں کوئی ہنسنے کو زمانا ہے
شبان ہجراں دراز چوں زلف و روز وصلت چوں عمر کوتاہسکھی پیا کو جو میں نہ دیکھوں تو کیسے کاٹوں اندھیری رتیاں
مجھ کو رونے کا سلیقہ بھی نہیں ہے شایدلوگ ہنستے ہیں مجھے دیکھ کے آتے جاتے
ایک تو اتنا حبس ہے پھر میں سانسیں روکے بیٹھا ہوںویرانی نے جھاڑو دے کے گھر میں دھول اڑائی ہے
آنسو روکے نور نہائےدل دریا تن صحرا چاند
عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیاورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا
اب تو رونے سے بھی دل دکھتا ہےشاید اب ہوش ٹھکانے آئے
عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئیاور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی
ہے مجھے ابر بہاری کا برس کر کھلناروتے روتے غم فرقت میں فنا ہو جانا
قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگےدل وہ بے مہر کہ رونے کے بہانے مانگے
اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑےہنسنے سے ہو سکون نہ رونے سے کل پڑے
روز حساب جب مرا پیش ہو دفتر عملآپ بھی شرمسار ہو مجھ کو بھی شرمسار کر
مری داستان حسرت وہ سنا سنا کے روئےمرے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے
جی بھر کے دل کی موت پہ رونے دیا اسےپرسا دیا نہ صبر کی تلقین ہم نے کی
گھر سے مسجد ہے بہت دور چلو یوں کر لیںکسی روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے
ہنسنے نہیں دیتا کبھی رونے نہیں دیتایہ دل تو کوئی کام بھی ہونے نہیں دیتا
زیر فلک بھلا تو رووے ہے آپ کو میرؔکس کس طرح کا عالم یاں خاک ہو گیا ہے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books