aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sa.ng-e-raah"
سائے جو سنگ راہ تھے رستے سے ہٹ گئےدل جل اٹھا تو خود ہی اندھیرے سمٹ گئے
اے سنگ راہ آبلہ پائی نہ دے مجھےایسا نہ ہو کہ راہ سجھائی نہ دے مجھے
نہ سنگ راہ نہ سد قیود کی صورتمیں ڈھ رہا ہوں اب اپنے وجود کی صورت
بت خانہ سنگ راہ ہے جس کوئے یار کاکعبہ بھی اک نشاں ہے اسی رہ گزار کا
کوئی سنگ رہ بھی چمک اٹھا تو ستارۂ سحری کہامری رات بھی ترے نام تھی اسے کس نے تیرہ شبی کہا
مجھ سے گریز پا ہے تو ہر راستہ بدلمیں سنگ راہ ہوں تو سبھی راستوں میں ہوں
سر کسی سنگ رہ کی نذر ہواآپ کا سنگ در نہیں دیکھا
گردش پا جنوں بڑھاتی ہےسنگ رہ کی پکار ہیں ہم لوگ
سنگ رہ بن کے روک لوں گا تجھےتیری عادت سمجھ گیا ہوں میں
جو سنگ میل رہزن کے لئے ہےوہ سنگ راہ اٹھوا لوں بہت ہے
کب سے خواہش ہے میں کبھی دیکھوںسنگ رہ سنگ میل ہوتے ہوئے
سنگ رہ ہوں ایک ٹھوکر کے لیےتس پہ وہ دامن سنبھال آتا ہے آج
آبلہ پا کون آیا تھا ادھرسنگ رہ بھی پھول بن کر کھل گیا
نہ سنگ راہ ہے نہ راہ بر ہےبھٹکتا دل ہے اور دھندلی نظر ہے
وہ سنگ راہ بھی تازہ ہوا کا جھونکا بھیکبھی قیام کبھی ہر طرف روانہ ہے
میں سنگ راہ ہوں یا نقش پا ہوںکئی پیروں تلے روندا گیا ہوں
کہاں اب اس صحرا میں ہوں معلوم نہیںمیں نے سنگ راہ سمجھ کے ہٹایا کیا
راہی یہ سنگ میل نہیں سنگ راہ ہیںبت بس گئے ہیں کعبۂ دل میں نکالیے
میں سنگ راہ نہیں دل کے اس دوراہے پرکھڑا ہوا ہوں فقط اپنی راہ دیکھنے کو
وہ سنگ راہ نہیں کوہ نور ہیرا ہےنظر کے زاویے اپنی بدل کے دیکھو تو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books