aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sar-e-raah"
وہ جس پہ تمہیں شمع سر رہ کا گماں ہےوہ شعلۂ آوارہ ہماری ہی زباں ہے
سر راہ اک حادثہ ہو گیااچانک ترا سامنا ہو گیا
نہ وہ وعدۂ سر راہ ہے نہ وہ دوستی نہ نباہ ہےنہ وہ دل فریبی کے ہیں چلن نہ وہ پیاری پیاری نگاہ ہے
اتفاقاً ملے تھے وہ سر راہپھر نہ اٹھی کسی طرف بھی نگاہ
ریزہ ریزہ میں سر راہ بکھر جاؤں گاتم سے گر دور رہوں گا تو میں مر جاؤں گا
ایک درویش سر راہ صدا دیتا ہےوقت انسان کی پہچان مٹا دیتا ہے
ملا تھا کوئی سر راہ اجنبی کی طرحعزیز لگتا ہے جو مجھ کو زندگی کی طرح
یوں ترے مست سر راہ چلا کرتے ہیںجیسے شاہان فلک جاہ چلا کرتے ہیں
کہتے ہیں سر راہ مناسب نہیں ملناکیا خوب کہ اب ہوگی کہیں اور ملاقات
کسی برگد کا سر راہ نہ احسان لیااپنا سایہ تھا کڑی دھوپ میں خود تان لیا
کوئی ملا تھا سر راہ اک زمانہ ہواپھر اس کے بعد کوئی ایسا سانحہ نہ ہوا
چھپے ہوئے ہیں سر راہ سو خطر خاموشچلے چلو میرے یاران ہم سفر خاموش
تماشہ اپنا سر رہ گزر بنایا جائےجو راہزن ہے اسے راہ بر بنایا جائے
کیوں ملاتے ہو سر راہ سر عام آنکھیںبے سبب شہر میں ہو جائیں گی بدنام آنکھیں
اب ہم چراغ بن کے سر راہ جل اٹھےدیکھیں تو کس طرح سے بھٹکتے ہیں قافلے
رسم الفت بھی سر راہ نبھاتے جاتےہم سے نظریں تو مرے یار ملاتے جاتے
یوں ہی کوئی مل گیا تھا سر راہ چلتے چلتےوہیں تھم کے رہ گئی ہے مری رات ڈھلتے ڈھلتے
محسوس لمس جس کا سر رہ گزر کیاسایا تھا وہ اسی کا جسے ہم سفر کیا
نشاں قدم کا سر رہ گزر نہ تھا کوئیادھر کا رخ کیا ہم نے جدھر نہ تھا کوئی
اٹھا کے در سے سر رہ بٹھا دیا ہے مجھےمرے سوال سے پاگل بنا دیا ہے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books